بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خانہ کعبہ کی چھت پر نصب میزاب رحمت کی تاریخ

8 مہینے پہلے
A A
The history of the Mizab of Mercy installed on the roof of the Kaaba
Share on Facebookwhatsapp

از:سہیل شہریار

مکہ مکرمہ میںخانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب پرنالے کو میزاب رحمت یعنی رحمت کا پرنالہ کہا جاتاہے۔ اس سے بارش کا پانی یا چھت کو دھونے پر جمع ہونے والا پانی حجر اسماعیل یا حطیم کے اندر گرتا ہے۔
تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ خانہ کعبہ میں سب سے پہلے میزاب رحمت لگانے والے قریش تھے۔ جنہوں نے 604عیسوی میں بیت اللہ کی تعمیر نو کی تھی ۔
امام مسلم رحمہ اللہ تعالٰی نے ام المومنین عائشہ رضي اللہ تعالٰی عنہا سے مروی حدیث بیان فرمائی ہے کہ”عائشہ رضي اللہ تعالٰی عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حطیم کے بارے میں سوال کیا کہ کیا یہ بیت اللہ کا ہی حصہ ہے؟تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا ۔جی ہاں! عائشہ رضي اللہ تعالٰی عنہا بیان کرتی ہیں میں نے پوچھا کہ اسے پھر بیت اللہ میں داخل کیوں نہیں کيا گيا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جواب تھا کہ تیری قوم کے پاس خرچہ کے لیے رقم کم پڑ گئی تھی ۔میں نے کہا کہ بیت اللہ کا دروازہ اونچا کیوں ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا تیری قوم نے اسے اونچا اس لیے کیا تا کہ وہ جسے چاہیں بیت اللہ میں داخل کریں اورجسے چاہیں داخل نہ ہونے دیں ۔اور اگرتیری قوم نئی نئی مسلمان نہ ہوتی اوران کے دل اس بات کوتسلیم سے انکارنہ کرتے تو میں اسے ( حطیم ) کوبیت اللہ میں شامل کردیتا اوردروازہ زمین کے برابرکردیتا”۔


قریش نے خانہ کعبہ تعمیر کرتے وقت اس پر پہلی مرتبہ چھت ڈالی تھی۔ اوراس کے نتیجے میں چھت سے پانی کے اخراج کے لئےپرنالہ خانہ کعبہ کی دیوار میں لگایا گیا تھا۔اس پرنالے کی لمبائی 258 سینٹی میٹر تھی۔تاریخ کے مختلف ادوار میں میزاب رحمت کی تجدید اورتزئین ہوتی رہی ہے۔ ترکیہ کے عثمانی حکمرانوں نے خانہ کعبہ کے دیگر حصوں کی طرح میزاب رحمت پر سونے کی پرت چڑھائیتھی۔
کعبہ شریف میں نصب موجودہ میزاب رحمت خالص سونے کا ہے۔ یہ شاہ فہد کے زمانے میں بنایا گیا تھا۔ جسےمکہ کے معروف سنار شیخ محمد نشار نے تیار کیا تھا۔ اس کا عرض 26 سینٹی میٹر ہے۔ یہ دونوں جانب سے 23، 23 سینٹی میٹر اونچاہے۔ جبکہ اس کا 58 سینٹی میٹر حصہ دیوار میں شامل ہے۔ اس کا اندرونی حصہ ٹھوس چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس کے اوپر سونے کی چادر چڑھائی گئی ہے۔جبکہ چاندی اور سونے کے درمیان موٹی لکڑی لگی ہوئی ہے۔ موجودہ میزاب رحمت پر خط ثلث میں اس کی بناوٹ اور تجدید کی تاریخ درج ہے۔
اب حطیم کی بات کرتے ہیں۔”حجرِ اسماعيل” یا "حطیم” مسجد حرام کے مطاف میں خانہ کعبہ کے شمال میں واقع نصف دائرے کی شکل کی ایک دیوار ہے۔اس پر اجماع امت ہے کہ یہ خانہ کعبہ سے علیحدہ نہیں بلکہ اسی کا ایک حصّہ ہے۔


تاریخی مصادر و مراجع میں "حطیم” کے کئی نام آئے ہیں مگر ان میں مشہور ترین پانچ نام ہیں۔، ان میں پہلا نام "الحجر” ہے۔ اس کا دوسرا نام "جدر” اور تیسرا نام "حجرِ اسماعیل” ہے۔ تیسرے نام کی توجیہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مقام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے گود کے طور پر چُنا تھا۔ چوتھا نام "حفرہِ اسماعیل” ہے۔ بیت اللہ کے ستون کھڑے کرنے اور بنیادیں ڈالنے سے قبل اس مقام پر ایک گڑھا تھا۔پانچواں نام "الحطیم” ہے۔ خانہ کعبہ سے بظاہر علیحدہ نظر آنے کے سبب اس کو یہ نام دیا گیا۔

موضوعات : madinamunawramakkahmukaramamasjidulharammizabrehmat
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister Shahbaz Sharif visits the Holy Shrine of the Prophet (peace be upon him) in Medina.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری

8 اگست , 2026
Interior Minister meets Acting Governor of Makkah Region
تازہ ترین

وزیر داخلہ کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر سے ملاقات

3 جولائی , 2026
Departure of Hajj pilgrims from Pakistan continues
تازہ ترین

پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

21 اپریل , 2026
Prime Minister Shahbaz Sharif's presence at the Holy Shrine of the Prophet (peace be upon him)
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری

16 اپریل , 2026
Work begins to secure the walls of the Holy Mosque
تازہ ترین

بیت اللہ شریف کی دیواروں کو محفوظ بنانے کے لیے کام کا آغاز

13 اپریل , 2026
Thousands of registered people sat in I'tikaf in the Two Holy Mosques
تازہ ترین

حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف بیٹھ گئے

10 مارچ , 2026
اگلی خبر
New history created in PSL, seventh team sold for Rs 175 crore, 8th franchise for Rs 185 crore

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، ساتویں ٹیم 175 کروڑ، 8ویں فرنچائز 185 کروڑ میں فروخت

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔