ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کر گئی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔ بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔












