منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر

1 دن پہلے
A A
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر
Share on Facebookwhatsapp

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور اسے ملتوی نہیں کیا جا رہا۔ ان کے مطابق حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سادہ ہیں اور کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل نہ نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے اور ان کی فیملی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عمران خان کی فیملی کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھنے کی وجہ بھی بتائی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پارٹی نہ خیبرپختونخوا حکومت چھوڑ رہی ہے اور نہ ہی صوبائی اسمبلی تحلیل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر غیر آئینی اقدامات کیے گئے تو پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی بائیکاٹ پر مجبور ہوجائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق مذاکرات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کا مطالبہ بھی رکھا گیا تھا، تاہم حکومت نے کسی ایک نکتے پر بھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے خوش اسلوبی اور مخلصانہ انداز میں گئی، لیکن حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنانے کی تجویز دی اور خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بیانیے پر زور دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کسی اور کے احکامات پر عمل کریں گے تو صوبے میں امن کیسے قائم ہوگا۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈپٹی کمشنرز بھی مبینہ طور پر دیگر ہدایات پر دفعہ 144 نافذ کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر گورنر راج کے صوبے میں گورنر راج جیسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق مذاکرات میں مجموعی طور پر 5 نکات پر بات ہوئی، تاہم حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی مخلصانہ کوشش کی، تاہم اب بھی وقت ہے کہ حکومت آگے بڑھے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرے۔

موضوعات : GOHARimrankhanlongmarchsawat
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی
پاکستان

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
Prime Minister offers talks to PTI if it ends march and sit-in
تازہ ترین

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کومارچ اوردھرنا ختم کرنے کی صورت میں مذاکرات کی پیشکش

6 اکتوبر , 2026
On the day of meeting with PTI founder, PTI sent a list of 6 names to Adiala Jail authorities
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، تحریک انصاف نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی

6 اکتوبر , 2026
PTI's long march reaches Kohat, now T20 match will be held, Sohail Afridi
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا ،اب ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
The PTI's long march, led by Sohail Afridi, has reached Karak.
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
درآمدی اعلیٰ نسل کے مویشیوں کو خصوصی فارم ہاؤسز میں پال کر دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری

درآمدی اعلیٰ نسل کے مویشیوں کو خصوصی فارم ہاؤسز میں پال کر دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔