لاہور( پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں کل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل آئیں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں سائوتھ افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انڈیا نے انگلینڈ کو دلچسپ میچ کے بعد فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا ۔
دفاعی چیمپئن انڈیا ، انگلینڈ اورویسٹ انڈیز اب تک یہ ٹائٹل 2،2بار جیت چکے ہیں ۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
کیوی ٹیم ابھی تک ٹائٹل حاصل کرنے میں رہی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے آخری بار فائنل میں 2021میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔












