بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سپریم لیڈر کے قریبی مذہبی رہنما کے بیان نے ایران کی سیاست میں ہلچل مچادی

2 مہینے پہلے
A A
Statement by religious leader close to Supreme Leader causes stir in Iranian politics
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے رشتہ دار ایرانی مذہبی رہنما محمد باقر خرازی کے ایک بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔اور اسکے نتیجے میں ایران کے سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اقتدار کے ایوانوں میں اختلافات موجود ہیں اور صدر مسعود پزشکیان اپنامنصب سنبھالنے کے بعد اب تک 28 مرتبہ استعفیٰ دے چکے ہیں یا استعفیٰ دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ان کے مطابق شہیدسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے متضاد موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر پزشکیان کو واضح اور سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ ایسی دھمکیوں سے گریز کریں۔

محمد باقر خرازی نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کو واضح پیغام بھجوایا ہےکہ اگر انہوں نے دوبارہ استعفیٰ پیش کیا تو اسے قبول کر لیا جائے گا۔خرازی کے مطابق یہ پیغام باضابطہ طور پر حکومتی عہدیداروں تک بھی پہنچایا گیاہے۔ جس کے بعد صدر پزشکیان اور حکومت کے متعدد اعلیٰ حکام نے استعفیٰ دینے یا اس کی دھمکی دینے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپارکو کا 50 ہزار روپے تک ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

خرازی کا کہنا تھا کہ اس سخت پیغام کے بعد حکومت کے اندر استعفے کی دھمکیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔ حکام نے اپنے مؤقف میں نرمی اختیار کی ہے اوراب استعفے کی بات کرنا چھوڑ دی ہے۔

محمد باقر خرازی نے اقتدار کے اہم مراکز میں ممکنہ ردوبدل کا بھی دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق ایران کے مرشد اعلیٰ مجتبیٰخامنہ ای اعلیٰ قومی سلامتی کونسل اور ایرانی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی آئندہ مذاکراتی عمل سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محمد باقر خرازی کے بیانات پر ایران کے سیاسی اور میڈیا حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ معروف صحافی اور سیاسی کارکن احمد زید آبادی نے سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرازی کے دعوؤں کی حقیقت پر فوری وضاحت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایسے بیانات سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔زید آبادی نے خبردار کیا کہ اگر ان دعوؤں پر بروقت سرکاری وضاحت نہ دی گئی تو ان کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے ایک نیا سیاسی بحران جنم لے سکتا ہے۔

موضوعات : #iransupreleadersupremeleader
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
The foundation for global peace and stability will be laid in the Middle East, says the Iranian President.
تازہ ترین

دنیا میں امن و استحکام کی بنیاد مشرق وسطی سے ہی پڑے گی ،ایرانی صدر

30 اگست , 2026
New US economic sanctions on Iran; announcement to cut off economic lifelines.
اہم ترین

ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

25 اگست , 2026
Trump's announcement of economic sanctions on Iran is an admission of defeat in the war Revolutionary Guards.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان جنگ میں شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب

24 اگست , 2026
US sanctions amount to interference in global trade, says Iranian Foreign Ministry.
اہم ترین 2

امریکی پابندیاں عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

22 اگست , 2026
Iran will continue its journey of nuclear technology and scientific advancement with full vigor Iranian General
تازہ ترین

ایران جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا سفر بھرپور قوت سے جاری رکھے گا: ایرانی جنرل

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Is eating more protein really a guarantee of good health

کیا زیادہ پروٹین کھانا واقعی صحت کی ضمانت ہے؟

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔