اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپارکو کا 50 ہزار روپے تک ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنے لاہور آفس میں پاکستانی شہریوں کے لیے معاوضہ والی انٹرنشپس کا اعلان کیا ہے۔
یہ انٹرنشپ چھ ماہ پر محیط ہوگی اور پروجیکٹ کی ضروریات کے مطابق اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ منتخب امیدواروں کو 50,000 روپے تک کا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
درخواست دہندگان کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور متعلقہ شعبے میں ان کا CGPA کم از کم 3.0 ہونا چاہیے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست 2026 کو شام 4:00 بجے ہے۔
انٹرن شپ کے دستیاب شعبےکون کون سے ہیں ۔
سپارکو ایمبیڈڈ سسٹمز ڈیزائن، کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور GNU/Linux پر مبنی ترقی میں انٹرن شپس پیش کر رہا ہے۔
الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، انفارمیشن سیکیورٹی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے متعلقہ شعبوں کے فارغ التحصیل افراد درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا جھینگا فارمنگ انٹرن شپ پروگرام ، ماہانہ ایک لاکھ روپے وظیفہ مقرر
انتخابی عمل:
شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو شعبے سے متعلقہ، ایم سی کیو (MCQ) پر مبنی تحریری ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو صرف لاہور میں منعقد کیے جائیں گے اور کوئی ٹی اے/ڈی اے (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انٹرنز کو پروگرام کی تکمیل کے بعد ملازمت کی پیشکش کی جا سکتی ہے، جس کا انحصار دستیاب پراجیکٹس اور ادارہ جاتی ضروریات پر ہوگا۔
درخواست کیسے دیں:
اہل امیدوار اسمارٹ کیریئرز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دہندگان کو اپنا فعال موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس فراہم کرنا چاہیے کیونکہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی تفصیلات ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔








