منگل , 4 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیا زیادہ پروٹین کھانا واقعی صحت کی ضمانت ہے؟

57 منٹس پہلے
A A
Is eating more protein really a guarantee of good health
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) مارکیٹ میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا سیلاب آچکا ہے، دودھ، کافی، سیریل، بسکٹ، یہاں تک کہ پانی میں بھی پروٹین شامل کی جا رہی ہے… لیکن اب ایک نئی تحقیق نے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے برسوں سے قائم تصور کو چیلنج کر دیا ہے… ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ نہیں، بلکہ کم پروٹین ہی لمبی عمر کا راز ہو سکتی ہے۔

ورزش کرنے والوں کے لیے پروٹین یقیناً ضروری ہے، مگر اگر آپ کا زیادہ تر وقت کرسی پر گزرتا ہے تو ہو سکتا ہے آپ اپنے جسم کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا رہے ہوں۔ نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ پروٹین استعمال کر رہے ہیں، جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تین سو پچاس سے زائد سائنسی مطالعات کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پروٹین کی مقدار کم کرنے سے جسم کا نظام بہتر انداز میں کام کرتا ہے، خون میں شوگر متوازن رہتی ہے، جسم میں سوزش کم ہوتی ہے اور خلیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔ یہی عوامل بڑھتی عمر میں بیماریوں کے امکانات کم کرنے اور زندگی کو طویل بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پروٹین کم ہونے پر جسم ایک ایسا ہارمون زیادہ بناتا ہے جو توانائی کے استعمال کو بہتر بناتا، خون میں شوگر کو قابو میں رکھتا اور جسمانی سوزش کم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی ہارمون طویل عمر سے بھی تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپارکو کا 50 ہزار روپے تک ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

تحقیق کے مطابق ہر پروٹین یکساں نہیں ہوتی۔ بعض امائنو تیزاب اگر ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیے جائیں تو وہ جسم میں ایسے حیاتیاتی عمل کو تیز کر سکتے ہیں جو موٹاپے، سوزش اور عمر سے جڑی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے خبردار بھی کیا ہے کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شخص پروٹین کم کر دے۔ حاملہ خواتین، بزرگ افراد، کھلاڑیوں اور سخت جسمانی محنت کرنے والوں کو اب بھی زیادہ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ ان کے جسم کو پٹھوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لیے اضافی غذائیت درکار ہوتی ہے۔

تو کیا برسوں سے پروٹین کے بارے میں ہماری سوچ غلط تھی؟ ماہرین کہتے ہیں جواب ہر شخص کے لیے مختلف ہے۔ آپ کی عمر، روزمرہ کی جسمانی سرگرمی اور صحت اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آپ کو کتنی پروٹین درکار ہے۔ اس لیے صرف اشتہارات یا فیشن کی پیروی کے بجائے اپنی ضرورت کے مطابق غذا کا انتخاب ہی صحت مند اور طویل زندگی کی اصل کنجی ثابت ہو سکتا ہے۔

موضوعات : #proteneath
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
25 US states, including two Republican states, sue Trump administration

دو ریپبلکن ریاستوں سمیت 25امریکی ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

یہ بھی پڑھیں

Khyber Pakhtunkhwa Governor visits Swat; inquires after the health of those injured in the Kabal blast.

گورنر خیبرپختونخوا کا سوات کا دورہ، کبل دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

4 اگست , 2026
25 US states, including two Republican states, sue Trump administration

دو ریپبلکن ریاستوں سمیت 25امریکی ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

4 اگست , 2026
Is eating more protein really a guarantee of good health

کیا زیادہ پروٹین کھانا واقعی صحت کی ضمانت ہے؟

4 اگست , 2026
Statement by religious leader close to Supreme Leader causes stir in Iranian politics

سپریم لیڈر کے قریبی مذہبی رہنما کے بیان نے ایران کی سیاست میں ہلچل مچادی

4 اگست , 2026
The PTA has sought complete details regarding the legal, administrative, and operational structures of the Ufone and Telenor merger.

پی ٹی اے نے یو فون اور ٹیلی نار کے انضمام کی قانون ،انتظامی اور آپریشنل ڈھانچے کی مکمل تفصیلات مانگ لیں

4 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔