نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اسپین فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فرانس کا عالمی کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
سیمی فائنل میں فرانس کو دو صفر سے شکست ہو گئی۔ سپینش ٹیم نے دونوں ہافز میں ایک، ایک گول کر کے برتری قائم رکھی۔ فرانس کی جانب سے تابڑ توڑ گول کرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں
جیت کے ساتھ ہی اسپین نے 16سال بعد دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اسپین نے آخری بار 2010میں فائنل کھیلا تھا۔
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جبلِ طارق اور اسپین کے درمیان 118 سال پرانا سرحدی نظام ختم، آزاد آمدورفت کے نئے دور کا آغاز
ادھر فیفاورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود ناروے کے قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا گیا ،، شاہی محل میں خصوصی تقریب کا اہتمام، ایک جھلک دیکھنے کے لئے لاکھوں افراد شاہی محل کے باہر پہنچے۔
پہلی بار فیفاورلڈکپ کا کوارٹر فائنل کھیلنے پر مداحوں نے روایتی انداز میں کارکردگی کو خوب سراہا، بس پریڈ پر کھلاڑی محبتیں سمیٹتے رہے۔












