راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) جرگے کے حکم پر سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت منتقل۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ۔،نیا چالان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔عدالت نے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر طارق گوندل کو سونپ دی۔
19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی تھی چالان بھی جمع ہوچکا تھا۔مقدمے میں 7 اے ٹی اے اور 11 ڈبلیو ڈبلیو کی دفعات شامل ہونے کے بعد کیس کا ٹرائل اے ٹی سی عدالت کو منتقل ہوگیا۔
19 سالہ سدرہ عرب کو جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر گزشتہ سال 16 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔مقتولہ کی تدفین کے بعد اسکی قبر کے نشانات مٹائے گئے تھے۔19 سالہ شادی خاتون سدرہ عرب قتل کا مقدمہ تھانہ پیرودھائی میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو ثبوت پر ملزمان کی سزا برقرار رکھی جاسکتی ہے ،لاہور ہائیکورٹ
پولیس نے قتل میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں مقتولہ کے والد، بھائی، چچا، سابق شوہر، قبرستان کا سیکرٹری بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے 8 ماہ جیل میں رہنے کے بعد عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی۔
بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال کھلی حقیقت۔۔ عالمی سطح پر طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کی کئی بار تصدیق ۔۔بھارت کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کا پاکستان کے خلاف افغانستان میں دہشت گرد تنظٰموں کی پشت پناہی کا اعتراف ،کہا فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بھارتی مالی معاونت اور اسرائیلی انٹیلیجنس کی مدد حاصل ہے ۔ افغانستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے بھی افغان طالبان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ،کہتے ہیں طالبان رجیم کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی










