استنبول ( پاک ترک نیوز) استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترکیہ پولیس نے تین افراد کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تین افراد نے عمارت کے باہر ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا ،جوابی فائرنگ میں تینوں افراد مارے گئے۔
یہ واضح نہیں کہ حملہ آوروں کا ہدف کیا تھا ، فائرنگ کے وقت ترکیہ میں اسرائیلی سفارتکار موجود نہیں تھے۔اسرائیل نے سکیورٹی وجوہات پر ترکیہ میں سفارتی اور قونصلر خانے کو خالی کر دیا تھا۔












