لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔51 سالہ شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا، مچل سینٹنر انجری کے باعث باہر
نئے ہیڈ کوچ شین ڈائٹز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوچنگ کرنا ان کے لیے اعزاز ہے، پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔شین ڈائٹز کے مطابق 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے، عالمی ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔












