آکلینڈ ( پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر لگی، اسکین رپورٹ میں ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران آبنائے ہرمز دو روز میں کھولنے کیلئے تیار، امریکا کو شرائط تسلیم کرنا ہوں گی، عباس عراقچی
مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔






