جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد ہلاک

11 مہینے پہلے
A A
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سکیورٹی فورسز نے مہمند، بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کیں جن میں 19 خوارجی منطقی انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ گولونو میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، خوارجیوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے، دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیر ستان کے عمومی علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔ضلع بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا، خوارج علاقہ میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انشاءاللہ عوام کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

موضوعات : ptnurduptnurusecirutyforcesterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

Operation in Balochistan 10 terrorists killed; President pays tribute to the forces.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن ،10دہشت گرد ہلاک ،صدر کا فورسز کو خراج تحسین

22 جولائی , 2026
CTD D.I. Khan operation Terrorist Khalid, alias Commander, killed.
تازہ ترین

سی ٹی ڈی ڈی آئی خان کا آپریشن ،دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک

18 جولائی , 2026
Operation Sha'ban in Balochistan 3 more terrorists killed, bringing the total to 88.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن شعبان ،مزید 3دہشت گرد ہلاک

15 جولائی , 2026
Pakistan has the full right to defend itself against terrorist attacks, says the US State Department.
تازہ ترین

پاکستان کودہشتگرد حملوں کیخلاف اپنےدفاع کا مکمل حق حاصل ہے ،امریکی محکمہ خارجہ

4 جولائی , 2026
Panjgur Two terrorists killed in an explosion caused by explosive material.
تازہ ترین

پنجگور ،بارودی مواد پھٹنے سے 2دہشت گرد ہلاک

2 جولائی , 2026
Security forces conduct operation on Pak-Afghan border, 29 terrorists killed
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر آپریشن ،29دہشت گرد ہلاک

29 جون , 2026
اگلی خبر
قدامت پسند رہنما اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک

قدامت پسند رہنما اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English