جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایس ای سی پی کا کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے نیا ڈیجیٹل فریم ورک متعارف

2 مہینے پہلے
A A
SECP introduces new digital framework for capital market investment.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے متحدہ ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا۔نئے فریم ورک کا مقصد سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور آسان بنانا، بار بار ہونے والی تصدیق ختم کرنا، دستاویزات کا عمل سادہ بنانا اور سرمایہ کار اکاؤنٹس کھولنے کے لیے واضح مدت مقرر کرنا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹس ایک کاروباری دن جبکہ عام سرمایہ کاری اکاؤنٹس دو کاروباری دنوں میں کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔

درخواست گزاروں کو ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ کسی دستاویز یا معلومات میں کمی کی صورت میں مقررہ وقت کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں اس کی وجوہات بھی تحریری طور پر فراہم کی جائیں گی۔ایس ای سی پی کے مطابق نئے فریم ورک کے ذریعے سیکیورٹیز بروکرز، اثاثہ جاتی انتظامی کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور دیگر ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں کے لیے سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ کا طریقہ کار یکساں بنایا گیا ہے۔

نئے نظام کی اہم خصوصیت بار بار صارف کی تصدیق کے عمل کا خاتمہ ہے۔ اگر کسی منظور شدہ مالیاتی ادارے یا متعلقہ تیسرے فریق کے ذریعے سرمایہ کار کی تصدیق پہلے ہی مکمل ہوچکی ہو تو دوبارہ تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایس ای سی پی کے مطابق اے پی آئی پر مبنی ڈیجیٹل پراسیسنگ کے ذریعے فوری یو آئی این جاری کرنے اور سی ڈی سی سب اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے کاغذی کارروائی اور دستی مداخلت میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی کے مطابق مقصد سرمایہ کاری میں موجود رکاوٹیں ختم کرکے نوجوانوں سمیت زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو کیپٹل مارکیٹ سے جوڑنا ہے۔ایس ای سی پی نے ملک میں کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

موضوعات : capitalmarketdigitalsecp
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل، عالمی بینک کی رپورٹ
تازہ ترین

پاکستان ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل، عالمی بینک کی رپورٹ

10 اکتوبر , 2026
Registration of digital humans in China
تازہ ترین

چین میں ڈیجیٹل انسانوں کی رجسٹریشن

8 اکتوبر , 2026
Decision to digitize asset declarations of government officials.
پاکستان

سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
We want to make Punjab a hub of modern technology and the digital economy, says Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

29 اگست , 2026
Consideration of the use of digital assets and tokenization in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ٹوکنائزیشن کے استعمال پر غور

13 اگست , 2026
First four-year Hajj policy approved; decision made to digitize Hajj operations.
تازہ ترین

پہلی چار سالہ حج پالیسی منظور، حج آپریشن ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

8 جولائی , 2026
اگلی خبر
استعفیٰ دوں گا یا نہیں  ،رپورٹ کا انتظار کر لیں ،مصطفیٰ کمال

استعفیٰ دوں گا یا نہیں ،رپورٹ کا انتظار کر لیں ،مصطفیٰ کمال

یہ بھی پڑھیں

Major espionage network via online advertisements exposed; serious allegations against an Israeli company.

آن لائن اشتہارات کے ذریعے جاسوسی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، اسرائیلی کمپنی پر سنگین الزامات

16 اکتوبر , 2026
More than 164,000 citizens registered in Punjab's Green Credit Program

پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں کی رجسٹریشن

16 اکتوبر , 2026
Great news for tourists heading to Naran work has begun on a new road in Mansehra costing 600 million rupees.

ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، مانسہرہ میں 60 کروڑ روپے کی نئی سڑک پر کام شروع

16 اکتوبر , 2026
Important announcement for Peshawar BRT passengers NADRA verification of the Zu Card has been made mandatory; the deadline is December 31.

پشاور بی آر ٹی کے مسافروں کے لیے اہم اعلان، زو کارڈ کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار، آخری تاریخ 31 دسمبر

16 اکتوبر , 2026
School incident in Peshawar Governor orders new legislation for private schools.

پشاور میں اسکول حادثہ ،گورنر کا نجی اسکولوں کے لیے نئی قانون سازی کا حکم

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔