راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان سج گیا، راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عرفات منہاس کی جگہ آل راؤنڈر عامر جمال کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی او ممالک کاعلاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے فروغ پر اتفاق
واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کے باعث دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کیا گیا، جبکہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔












