جدہ (پاک ترک نیوز )سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے تازہ ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا سعودی عرب ملک متحدہ عرب امارات پر ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اتوار کو ابوظبی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ابوظبی حکام کے مطابق ڈرون حملے سے سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔












