منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

3 مہینے پہلے
A A
Sales of electric vehicles increase worldwide
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پلگ اِن گاڑیوں کی عالمی رجسٹریشنز اپریل 2026 میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 16 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئیں۔ ۔ خالص الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پلگ اِن ہائبرڈز کی فروخت 9 فیصد کم رہی۔یہ 2019 کے بعد پہلی بار ہوا ہے کہ پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت مسلسل چار ماہ تک منفی رہی۔
سال دو ہزار چھبیس کے ابتدائی چار ماہ میں پلگ اِن گاڑیوں کی مجموعی فروخت صرف 1 فیصد بڑھی، پلگ اِن ہائبرڈز میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 7 فیصد اضافے کے ساتھ دوبارہ معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔
اپریل میں پلگ اِن گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 72 فیصد رہا، جو تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار یونٹس بنتا ہے۔ یہ گزشتہ چند برسوں کے بہترین نتائج میں شمار ہوتا ہے۔ سالانہ بنیاد پر اب BEVs اور PHEVs کا تناسب 70 فیصد بمقابلہ 30 فیصد ہو چکا ہے، جو گزشتہ 12 برسوں میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کے بلند ترین حصص کے قریب ہے۔
امریکا میں گزشتہ اکتوبر میں مراعات کے خاتمے اور چین میں 2025 کے اختتام پر جزوی مراعات واپس لینے کے اثرات واضح طور پر سامنے آئے ہیں، کیونکہ یہ دونوں دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی منڈیاں ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر چین اور امریکا کو اعدادوشمار سے نکال دیا جائے تو اپریل میں عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 63 فیصد بڑھ گئی، جو جون 2023 کے بعد سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔
پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں بھی اس پیمانے پر کمزور دکھائی دیتی ہیں۔ چین اور امریکا کو نکالنے کے بعد بھی اپریل میں PHEVs کی شرح نمو صرف 23 فیصد رہی، جو ایک سال سے زائد عرصے میں اس ٹیکنالوجی کی کم ترین کارکردگی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پلگ اِن ہائبرڈز کی سست روی عارضی نہیں بلکہ ساختی نوعیت اختیار کر سکتی ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے آسٹریلیا میں BEVs کی فروخت 157 فیصد بڑھی اور مارکیٹ شیئر 16 فیصد تک پہنچ گیا۔ اٹلی میں فروخت 99 فیصد اضافے کے ساتھ 9 فیصد مارکیٹ شیئر تک پہنچ گئی۔ ارجنٹینا میں BEVs کی فروخت ایک سال پہلے 100 یونٹس سے بھی کم تھی، جو اب 1,300 یونٹس سے تجاوز کر چکی ہے۔ آئرلینڈ میں فروخت دوگنی ہو کر 3,000 یونٹس اور 27 فیصد مارکیٹ شیئر تک پہنچ گئی۔ جنوبی کوریا میں فروخت 160 فیصد اضافے کے ساتھ 36 ہزار یونٹس اور 24 فیصد شیئر تک جا پہنچی۔ ویتنام میں BEVs کی فروخت تین گنا بڑھ کر 26 ہزار یونٹس اور 43 فیصد مارکیٹ شیئر تک پہنچ گئی۔ جاپان میں فروخت دوگنی سے زیادہ ہو کر 7 ہزار یونٹس تک پہنچی، اگرچہ مارکیٹ شیئر اب بھی 2 فیصد ہے۔ انڈونیشیا میں فروخت 93 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ہزار یونٹس اور 18 فیصد شیئر تک پہنچ گئی۔
ملائیشیا میں فروخت 104 فیصد بڑھ کر 6 ہزار یونٹس اور 8 فیصد مارکیٹ شیئر تک جا پہنچی۔

موضوعات : #ev#saleelectricvehical
ShareSend

متعلقہ خبریں

BYD's agreement on the use of robots in industrial production
تازہ ترین

BYDکا صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کا معاہدہ

1 ستمبر , 2026
Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.
تازہ ترین

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
Security forces operation in Balochistan, 6 terrorists killed

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،6دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
A tiny 128-square-foot mobile home

128مربع فٹ کا ننھا موبائل گھر

1 ستمبر , 2026
میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

1 ستمبر , 2026
National Savings achieved a target of Rs313 billion in just seven weeks.

نیشنل سیونگز نے صرف 7 ہفتوں میں 313 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا

1 ستمبر , 2026
لاہور ،ٹریفک وارڈن کی غلطی شہری کی جان لے گئی

لاہور ،ٹریفک وارڈن کی غلطی شہری کی جان لے گئی

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔