تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے “اوشن کوئی” نامی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جہاز ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈوز نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران ٹینکر پر قبضہ کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا
اسماعیل بقائی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے۔ ۔ادھر تہران کے گورنر محمد صادق کا کہنا ہے کل سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے۔












