واشنگٹن ( پاک تر ک نیوز) امریکی سینیٹ میں ریپبلکن ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق تین ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ریپبلکن ارکان کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ورک لوڈ مینجمنٹ وقت کی ضرورت، اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں: نسیم شاہ
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی یا جنگ میں امریکہ کی شمولیت کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی جائے، تاہم سینیٹ میں مطلوبہ حمایت نہ ملنے کے باعث یہ کوشش ناکام رہی۔












