اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) وفاقی آئینی عدالت نے مخصوص نشستوں کے تنازع پر جمعیت علمائے اسلام کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی نے مخصوص نشستوں کے لیے چار نام دیے تھے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی فہرست میں اپنی مرضی سے تبدیلی نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ آبپاشی سندھ میں 23 ارب 95 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں
وکیل جے یو آئی نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد کیس ہے، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ صدف احسان ان کی امیدوار نہیں، لیکن انہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہی ان کی جماعت کی امیدوار ہیں۔وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ اگر کسی سیاسی جماعت نے امیدواروں کی درست فہرست فراہم نہیں کی تھی تو اس سے فہرست کی درستگی کے لیے کہا جا سکتا تھا۔تاہم وفاقی آئینی عدالت نے جے یو آئی کے دلائل مسترد کرتے ہوئے اپیل خارج کر دی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔












