جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

14 منٹس پہلے
A A
A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ نے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے شمسی توانائی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرلیا، تاہم کوئلے اور دیگر فوسل فیول پر انحصار بدستور ایک بڑا چیلنج ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وسطی ترکیہ کے صوبے قونیہ کے علاقے کاراپینار میں یورپ کے بڑے شمسی توانائی منصوبوں میں شمار ہونے والا سولر پاور پلانٹ قائم ہے، جہاں 30 لاکھ سے زائد سولر پینلز سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

کالیون کاراپینار سولر پاور پلانٹ 2023 سے فعال ہے اور اس کی سالانہ بجلی پیداوار ترکیہ کی مجموعی بجلی کی طلب کا تقریباً 0.7 فیصد پورا کرتی ہے۔

پلانٹ کے ڈائریکٹر براک دوغرو کے مطابق یہ منصوبہ ہر سال تقریباً 17 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کاربن کے اخراج کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

ترکیہ کی وزارت توانائی کے مطابق گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار میں کوئلے کا حصہ 33 فیصد رہا، جبکہ شمسی اور ہوائی توانائی سے تقریباً 23 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں اضافے کے باوجود ترکیہ نے کوئلے، تیل اور گیس پر انحصار ختم کرنے کے لیے واضح روڈ میپ پیش نہیں کیا، جو 2053 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کے ہدف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ترکیہ اپنے توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کے لیے جوہری توانائی پر بھی کام کر رہا ہے، جہاں بحیرہ روم کے ساحل پر ملک کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ زیر تعمیر ہے۔

ادھر 9 سے 20 نومبر تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور ماحولیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

ترکیہ اس کانفرنس میں ماحولیاتی وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر زور دے گا۔

موضوعات : advancedsollersystemturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Successful test of an advanced re-entry vehicle that protects the warhead of a U.S. nuclear missile.
تازہ ترین

امریکی جوہری میزائل کے وارہیڈ کی حفاظت کرنے والے جدید ری انٹری وہیکل کا کامیاب تجربہ

6 نومبر , 2026
Turkey's important role for lasting peace in the Balkans, emphasis on diplomacy, defense cooperation and economic ties
تازہ ترین

بلقان میں پائیدار امن کے لیے ترکیہ کا اہم کردار، سفارت کاری، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر زور

6 نومبر , 2026
Türkiye’s undersea pipeline has become a water lifeline for Northern Cyprus.
تازہ ترین

ترکیہ کی زیرِ سمندر پائپ لائن شمالی قبرص کے لیے آبی سہارا بن گئی

5 نومبر , 2026
Turkish defense company Aselsan wins major contract
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی کمپنی اسیلسان کا بڑا معاہدہ

4 نومبر , 2026
Does China’s advanced J-20A have the capability to track even enemy stealth aircraft
تازہ ترین

چین کا جدید جے 20 اے، دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت؟

4 نومبر , 2026
Significant move by Turkey Kurdish leader Abdullah Öcalan has been transferred to a new prison.
تازہ ترین

ترکیہ کا اہم اقدام، کرد رہنما عبداللہ اوجالان کو نئی جیل میں منتقل کر دیا گیا

2 نومبر , 2026
اگلی خبر
Fake Court Fee Stamp Scandal Chief Minister Maryam Nawaz pays tribute to the Chief Justice of the Lahore High Court.

جعلی کورٹ فیس ٹکٹ اسکینڈل:وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین

یہ بھی پڑھیں

Major political blow to Netanyahu in Israel; Gadi Eizenkot secures support of 67 members.

اسرائیل میں نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، گاڈی آئزنکوٹ کو 67 ارکان کی حمایت حاصل

6 نومبر , 2026
Fake Court Fee Stamp Scandal Chief Minister Maryam Nawaz pays tribute to the Chief Justice of the Lahore High Court.

جعلی کورٹ فیس ٹکٹ اسکینڈل:وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین

6 نومبر , 2026
A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

6 نومبر , 2026
The Global Threat of Online Fraud Citizens Lost $148 Billion in a Single Year.

آن لائن فراڈ کا عالمی خطرہ، امریکی شہری ایک سال میں 148 ارب ڈالر سے زائد لٹا بیٹھے

6 نومبر , 2026
Boeing and Saab’s T-7A training aircraft has reached a significant milestone.

بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔