بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت میں بارشوں نےتباہی مچادی، 330 سے زائد افراد جاں بحق

1 سال پہلے
A A
خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت میں بارشوں نےتباہی مچادی، 330 سے زائد افراد جاں بحق
Share on Facebookwhatsapp

پشاور، گلگت، مظفر آباد(پاک ترک نیوز ) خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 330 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
بونیر میں قدرتی آفت 213 زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہو گئے، مانسہرہ میں بھی سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 21 افراد جان سے گئے۔
کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں تک پہنچ گئے۔
آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے دریا پر بنے 6 رابطہ پل بہا لے گئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ، مظفر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 جاں بحق ہوئے۔
گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں سےمختلف علاقوں میں تباہی ہوئی،اسکردو میں بھی 5 پل دریا بُرد ہوگئے جبکہ چلاس کے اوچھار نالےمیں متعدد افراد بہہ گئے، 10 جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔
پراونشل اتھارٹی کے مطابق متاثرہ اضلاع کیلئے مجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں سے بونیر کیلئے 15 کروڑ روپے جاری کیےگئے جبکہ باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ روپے اور اور سوات کے لیے 5 كروڑ روپے جاری کیے گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 18 سے 22 اگست کے درمیان استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفر آباد اور اطراف میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 184 مرد، 14 خواتین ، 12 بچے شامل ہیں، زخمیوں میں 18 مرد ، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، مجموعی طور پر 68 گھروں کو نقصان پہنچا، 61 گھروں کو جزوی نقصان ، 7 مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات سوات ، بونیر ، باجوڑ ، تورغر، مانسہرہ ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے ، سیلاب اور بارشوں سے باجوڑ اور بٹگرام کے اضلاع زیادہ متاثر ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے، سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے، بونیر کو 15 کروڑ ،ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو10، 10 کروڑ اور سوات کو 5 روڑ روپے جاری کیے گئے۔
آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک بہہ جانے سے رتی گلی جھیل جانے والے 700 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔
ان سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن رتی گلی سے صبح 7 بجے شروع ہو ا اور دوپہر 3:30 پر مکمل ہوا، جس کے دوران رتی گلی میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران وادی نیلم سے 98 گاڑیاں اور 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو متعلقہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی جاتی ہے۔
بونیر میں کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 184 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، لاپتا افراد کی تلاش کے لیے رات گئے اندھیرے کے باعث معطل ریسکیو آپریشن صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔
حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع بونیر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں 200 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے اچانک تباہ کن سیلاب پر دل بہت دکھی ہے۔
ایکس پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لکھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلابوں میں بہادر ریسکیورز بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
بونیر کی تحصیل گدیزی اور پیر بابا کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ مرکزی بازار، رہائشی علاقے اور حتیٰ کہ پولیس سٹیشن تک پانی میں ڈوب گیا۔ لوگوں کا سامان ان کی آنکھوں کے سامنے بہہ گیا جبکہ اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے۔
ڈی سی بونیر کا کہنا تھا کہ پیربابا میں جس طرح نوجوانوں نے جان پر کھیل کر پنجاب سے آئی ہوئی فیملی کی جان بچائی اس کی مثال نہیں ملتی۔
بٹگرام میں دریائے نندھیار شملائی سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاپتہ 7 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز ڈھیری حلیم میں متعدد گھر سیلابی ریلے کی زد میں آئے تھے سیلابی ریلے میں 28 لوگ بہہ گئے تھے، گزشتہ روز 7 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

موضوعات : cloudbusstfloodgilgatkashmirkhyberpkrain
ShareSend

متعلقہ خبریں

Kashmir Black Day, President Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif express solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

27 اکتوبر , 2026
The sacrifices of the Kashmiri people will surely bear fruit; the sun of freedom will rise in Srinagar, says Bilawal Bhutto.
تازہ ترین

کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سری نگر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، بلاول بھٹو

27 اکتوبر , 2026
India has no other option but to give freedom to the Kashmiri people, says Amir Muqam
تازہ ترین

بھارت کے پاس کشمیری عوام کو آزادی دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں،امیر مقام

27 اکتوبر , 2026
Kashmir will become Pakistan is the voice of the heart of every Kashmiri and Pakistani, Ishaq Dar
تازہ ترین

کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے، اسحاق ڈار

27 اکتوبر , 2026
October 27 A Black Day for Kashmiris in Pakistan and across the world.
تازہ ترین

27اکتوبر ،پاکستان اوردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کا یوم سیاہ

27 اکتوبر , 2026
Kashmir Black Day Pakistan’s expression of solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

27 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔