ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت

1 دن پہلے
A A
Prime Minister pays tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے عظیم رہبر کی بصیرت افروز قیادت، سیاسی حکمت عملی اور بے لوث قومی رہنمائی کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ دنیا کے ان ممتاز رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑتے ہوئے انتہائی نامساعد حالات میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت کی راہ ہموار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو اپنی مذہبی، تہذیبی اور نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا عزم اور حوصلہ دیا۔ قائداعظم کی سیاسی بصیرت، دوراندیشی اور بہترین قیادت کے باعث تحریکِ آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم کی بصیرت سے مسلمانوں کی نظریاتی آزادی، سیاسی و مذہبی حقوق اور معاشی و معاشرتی ترقی کے ضامن آزاد مملکت کا خواب پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا۔شہباز شریف کے مطابق قائداعظم نے نوزائیدہ مملکت کو درپیش کٹھن انتظامی اور مالیاتی مسائل، لاکھوں افراد کی نقل مکانی اور نظامِ حکومت چلانے جیسے تمام چیلنجز کا مدبرانہ اور پُراعتماد انداز میں سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر فراڈ کے خطرناک وار، 3 سال میں 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے واضح کیا تھا کہ ریاستِ پاکستان کی بنیاد اسلامی اصولوں پر قائم ہے، یہ اصول بلا تفریقِ رنگ و نسل شہری اور مذہبی آزادی، یکساں بنیادی حقوق اور فرائض پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا بنیادی مقصد ہے، جبکہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود پوری قوم کی مشترکہ اور اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ قوم قائداعظم کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرے۔ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے غیر متزلزل وابستگی آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت اور روشن قومی مستقبل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ قومی یکجہتی، معاشرتی ہم آہنگی اور معاشی استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ آنے والی نسلوں کو ایسا پاکستان ورثے میں دیا جائے گا جو عظیم قائد کے افکار و نظریات کا حقیقی آئینہ دار ہو۔اپنے پیغام کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بلندیِ درجات کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ قائداعظم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

موضوعات : muhammadalijinnahprimeministerquaideazam
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
تازہ ترین

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

11 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister
تازہ ترین

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif leaves for Kyrgyzstan on a three-day visit.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغستان روانہ

31 اگست , 2026
PIMS Incident Interim inquiry report recommends removing 10 officers and staff members from their posts.
تازہ ترین

سانحہ پمز: عبوری انکوائری رپورٹ میں 10 افسران و عملے کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش

29 اگست , 2026
اگلی خبر
Four suspects in a gang-rape case killed in an alleged police encounter in Peshawar.

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

یہ بھی پڑھیں

World Championship of Legends The big clash between Pakistan and India will take place in Dubai on October 10.

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 10 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا

12 ستمبر , 2026
Call center allegedly defrauding foreign nationals busted in Karachi; 7 suspects arrested.

کراچی میں غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والا کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار

12 ستمبر , 2026
Apple's new foldable phone to feature expensive screen; three-year exclusive deal with Samsung.

ایپل کے نئے فولڈ ایبل فون کی اسکرین مہنگی، سام سنگ سے تین سالہ خصوصی معاہدہ

12 ستمبر , 2026
Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

12 ستمبر , 2026
Pakpattan assembly members meet Chief Minister Maryam Nawaz, discuss development projects

وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکپتن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔