پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

12 مہینے پہلے
A A
وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیو ز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے زیادہ نقصان نہ ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے دلیر آفیسر میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا، کل راولپنڈی جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات ہوئی تو ان کا جذبہ بہت بلند تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے وطن کیلئے اپنی جان قربان کی، جو بندوق اور توپ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اس کی کیفیت کوئی نہیں جان سکتا، ہمیں افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کے شکر گزار ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید کی بہنوں نے مجھے بتایا کہ ہم ایک بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہمارے بھائی نے عظیم راہ میں قربانی دی ہے اور ہم بھی اسی راہ میں قربانی دیں گے، یہ وہ جذبہ ہے جس کی ایک مثال میں نے یہاں پیش کی ہے، صرف میجر عدنان نہیں بلکہ کئی سپاہی، لانس نائیک، میجر، کرنل سمیت دیگر نے اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑرہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج لوگ ملک میں زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے، ہمیں پراپیگنڈا کرنے والے فتنے کی مکمل طور پر بیخ کنی کرنی ہوگی، بیرون ملک اور پاکستان میں موجود فتنے کی شناخت اور خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں آخری حد تک جا کر اس دہشتگردی اور فتنے کا سرکچلنا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب نے پورے ملک میں بڑی تباہی مچائی ہے، سیلاب پنجاب میں تباہی مچا کر اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داریاں دی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان اکیلا نہیں نمٹ سکتا، تقریباً ایک ہزار پاکستانی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں، پنجاب میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ہیں، اللہ کرے سیلاب سے سندھ میں نقصانات کم ہوں، فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور کابینہ میں اس پر غور کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا، کامیاب دورہ چین پر کابینہ کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں، دورہ چین کے دوران بزنس کانفرنسز انتہائی مفید اورمؤثر رہیں، دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتیں کیں، چین اقتصادی اور عسکری قوت بن چکا ہے، جس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پیک فیز ٹو کے خدوخال، زراعت، بی ٹو بی انویسٹمنٹ، خصوصی اقتصادی زونز کے کے ایچ فنانشل ماڈل کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین، 15 فیصد پاکستان کی ہوگی، این ڈی آرسی کے آئندہ اجلاس میں سی پیک ٹو کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کل امریکا کی کمپنیوں کے ساتھ بھی ایم اویوز سائن کئے ہیں، ہم نے امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، نوازشریف کی حکومت میں ہم نے ایل این جی کے 5 پلانٹس لگائے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل نے قطر پر سفاکانہ حملہ کیا، اسرائیل نے کل پھر جارحیت کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام جاری ہے، کل امیر قطر سے خود بات کی، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات : agricultrulfloodislamabadprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
معاشی اشاروں کی سمت درست، حکومت اصلاحات میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ

معاشی اشاروں کی سمت درست، حکومت اصلاحات میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

Alarm bells ring for over 13,000 glaciers in Pakistan.

پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز خطرے کی گھنٹی

7 ستمبر , 2026
Progress on the Greenfield Airport project in Faisalabad

فیصل آباد میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے پر پیش رفت

7 ستمبر , 2026
Unified tourist visa for Gulf countries to be issued soon Gulf Cooperation Council

خلیجی ممالک کا متحدہ سیاحتی ویزا جلد جاری ہوگا، خلیجی تعاون کونسل

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔