ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہر روز پٹرول مہنگا۔ ہر روز عوام پر نیا بوجھ

2 مہینے پہلے
A A
Petrol price increases every day. Every day a new burden on the people.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ہر روز پٹرول مہنگا۔ ہر روز عوام پر نیا بوجھ۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین عوام کے لیے نئی پریشانی بن گیا۔۔ ایک ماہ میں پٹرول بتیس روپے اور ڈیزل سڑسٹھ روپے فی لٹر مہنگا ہو چکا ہے۔۔ ٹرانسپورٹ سے لے کر سبزی، دودھ، آٹا، تعمیراتی سامان اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔۔ عوام کا کہنا ہے کہ اب تنخواہیں نہیں، صرف مہنگائی بڑھ رہی ہے۔۔۔ آخر روزانہ بدلتی قیمتوں کا عام آدمی کی زندگی پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔ پٹرول چار روپے چالیس پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد تین سو اکتیس روپے باون پیسے کا ہو گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے باسٹھ پیسے اضافے کے بعد تین سو اٹھہتر روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

صرف ایک ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں بتیس روپے اور ڈیزل کی قیمت میں سڑسٹھ روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ رواں ہفتے کے دوران پٹرول تیسری اور ڈیزل چوتھی بار مہنگا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پمپوں پرلوٹ مار،ذمہ دار کون؟

ماہرین کے مطابق پٹرول صرف گاڑی چلانے والوں کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ اس کی قیمت بڑھتے ہی پوری معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں، جس کے بعد سبزیاں، پھل، دودھ، آٹا، چینی، دالیں، گوشت اور دیگر اشیائے خور و نوش مہنگی ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرک، بسیں، مال بردار گاڑیاں، زرعی مشینری اور صنعتی شعبے کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے۔

روزانہ قیمتوں میں ردوبدل نے عوام کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔۔ شہری کہتے ہیں کہ صبح گھر سے نکلتے ہیں تو معلوم نہیں ہوتا شام تک پٹرول کی قیمت کیا ہوگی۔ بجٹ بنانا ناممکن ہو گیا ہے، کیونکہ ہر روز نئی قیمت، ہر روز نئے اخراجات سامنے آ جاتے ہیں۔تنخواہ دار طبقہ کہتا ہے کہ آمدنی وہی ہے مگر اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ موٹر سائیکل چلانا، بچوں کو اسکول چھوڑنا، دفتر جانا اور روزگار کمانا بھی پہلے سے کہیں زیادہ مہنگا ہو چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےپٹرول روز مہنگا ہوگا تو ہم اپنے گھر کا خرچہ کیسے چلائیں گے؟ پہلے ہی تنخواہ پوری نہیں پڑتی۔صرف پٹرول نہیں، ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ سبزی والا، دودھ والا، رکشہ والا، سب کرایہ بڑھا دیتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف دے، روز روز قیمتیں بڑھانے سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رہا تو مہنگائی کی مجموعی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار شدید دباؤ کا شکار ہوں گے، جبکہ عام آدمی کی قوت خرید مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتیں صرف گاڑی کے ٹینک تک محدود نہیں رہتیں بلکہ ہر گھر کے باورچی خانے، ہر دکان، ہر بازار اور ہر کاروبار تک پہنچ جاتی ہیں۔ ایسے میں عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لائے، مہنگائی پر قابو پائے اور عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرے، کیونکہ ان کے بقول "ہر دن نیا ریٹ، ہر دن نئی مشکل” اب صرف ایک جملہ نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی کی حقیقت بن چکا ہے۔

موضوعات : #petroldieselrate
ShareSend

متعلقہ خبریں

ڈیزل قیمتوں کا نیا فارمولا، ریفائنریوں کا سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے کا خدشہ
تازہ ترین

ڈیزل قیمتوں کا نیا فارمولا، ریفائنریوں کا سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے کا خدشہ

9 ستمبر , 2026
The price of petrol has gone up by Rs 5.58, and the price of diesel has increased by Rs 4.18 per liter.
تازہ ترین

پٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا،ڈیزل کی قیمت 4روپے18پیسے فی لٹر بڑھ گئی

9 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026
Gold per tola 3 thousand 500 rupees cheaper, the price has become 4 lakh 83 thousand 36 rupees
تازہ ترین

سونا فی تولہ 3 ہزار 500 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی

27 اگست , 2026
Petroleum products have become more expensive again; the price of petrol has reached Rs 343.10 per liter.
اہم ترین 3

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پیٹرول 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگیا

26 اگست , 2026
The prices of petrol and diesel have risen again.
تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پھر بڑھ گئی

22 اگست , 2026
اگلی خبر
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔