اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پٹرول پمپوں پرلوٹ مار،ذمہ دار کون؟

2 مہینے پہلے
A A
Robbery at petrol pumps, who is responsible
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف پینتیس پیسے کمی کا اعلان کیا… مگر شہریوں کو اس ریلیف کا فائدہ نہیں ملا… لاہور سمیت کئی شہروں میں پٹرول سرکاری نرخ سے دو سے تین روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے لگا… سوال یہ ہے کہ اگر ایک پٹرول پمپ روزانہ ہزاروں لیٹر پٹرول فروخت کرتا ہے تو اس اضافی وصولی سے اسے کتنی کمائی ہوتی ہے؟ اور حکومتی ادارے اس کھلی خلاف ورزی پر خاموش کیوں ہیں؟ دیکھیے یہ خصوصی رپورٹ۔

حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں پینتیس پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے اضافہ کر کے اسے 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں کیا گیا۔لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔

لاہور کے متعدد پٹرول پمپوں پر سرکاری نرخوں کے بجائے 318 روپے 23 پیسے یا اس سے بھی زیادہ قیمت پر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔

یعنی ہر لیٹر پر تقریباً 2 روپے 43 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب حکومت قیمت کم کرتی ہے تو اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا، جبکہ قیمت بڑھتے ہی پٹرول پمپ فوری نئے نرخ نافذ کر دیتے ہیں۔

اب ذرا اس اضافی وصولی کا حساب بھی دیکھ لیجیے۔ اگر کوئی درمیانے درجے کا پٹرول پمپ روزانہ 10 ہزار لیٹر پٹرول فروخت کرے اور ہر لیٹر پر 2 روپے 43 پیسے اضافی وصول کرے تو ایک دن میں اضافی آمدن تقریباً 24 ہزار 300 روپے بنتی ہے۔

ایک ماہ میں یہی رقم تقریباً 7 لاکھ 29 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔اگر فروخت 20 ہزار لیٹر روزانہ ہو تو اضافی کمائی 14 لاکھ 58 ہزار روپے ماہانہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 4 روپے 93پیسے ،ڈیزل 7روپے 15پیسے فی لٹر مہنگا

اور اگر کسی بڑے شہر میں درجنوں یا سینکڑوں پٹرول پمپ اسی طرح سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کریں تو مجموعی اضافی رقم کروڑوں روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

قوانین کے مطابق اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ نرخ وصول کرنا خلافِ ضابطہ ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ نافذ نہیں کرائے جا سکتے تو قیمتوں کے اعلان کا مقصد ہی کیا رہ جاتا ہے؟صارفین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری کارروائی کرے، اضافی وصول کی گئی رقم کا حساب لیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپوں کے لائسنس معطل کیے جائیں۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پٹرول صرف ایک ایندھن نہیں بلکہ پوری معیشت کی بنیاد ہے۔جب پٹرول مہنگا فروخت ہوتا ہے تو اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، کرایوں، اشیائے خورونوش، تعمیرات اور روزمرہ استعمال کی تقریباً ہر چیز پر پڑتے ہیں۔

اگر چند روپے فی لیٹر کی غیر قانونی وصولی کو نظر انداز کیا جائے تو اس کا بوجھ بالآخر عام صارف ہی برداشت کرتا ہے۔

سرکاری قیمت ایک… پٹرول پمپ کا ریٹ دوسرا… اور نقصان صرف عوام کا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا متعلقہ ادارے قانون پر عملدرآمد کرائیں گے یا شہری اسی طرح سرکاری نرخ صرف خبروں میں سنتے رہیں گے جبکہ جیب سے اضافی رقم ادا کرتے رہیں گے؟

موضوعات : #petroldieselpumps
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petroleum products have become more expensive again; the price of petrol has reached Rs 343.10 per liter.
اہم ترین 3

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پیٹرول 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگیا

26 اگست , 2026
The prices of petrol and diesel have risen again.
تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پھر بڑھ گئی

22 اگست , 2026
پٹرول ،ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری
تازہ ترین

پٹرول ،ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری

20 اگست , 2026
Prices of petroleum products increased for the second consecutive day.
تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

19 اگست , 2026
The government dropped another petrol bomb on the people, petrol became more expensive by Rs. 5.77 paise.
تازہ ترین

حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 5 روپے 77 پیسے مہنگا

18 اگست , 2026
پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری
اہم ترین 3

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری

14 اگست , 2026
اگلی خبر
Innovations in robotics and drones will strengthen the economy and improve security Prime Minister.

روبوٹس اور ڈرون کی جدت سے معیشت مضبوط،سلامتی بہتر ہو جائے گی ،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔