پشاور(پاک ترک نیوز)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست سلمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی، غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، جبکہ یہ اقدام بنیادی حقوق اور جمہوری مینڈیٹ کے بھی خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات ،گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
درخواست گزار نے مزید استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک گورنر راج کے اعلامیے کو معطل کیا جائے۔












