ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج، ملکی ایئرلائنز کیلئے پروازوں کی راہ ہموار

11 مہینے پہلے
A A
برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج، ملکی ایئرلائنز کیلئے پروازوں کی راہ ہموار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیا جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی راہ ہموار ہوگئی۔
برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کے اخراج کے بعد تمام پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
ہر ایئرلائن کو انفرادی طور پر برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرواز کی اجازت لینا ہوگی، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں برطانیہ اور پاکستان کے ہوا بازی کے ماہرین کی مشترکہ کاوشوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے عالمی حفاظتی معیار پر پورا اترنے کیلئے مسلسل کام کیا، پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا، لیکن میں منتظر ہوں کہ جلد کسی پاکستانی ایئرلائن سے اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے سفر کر سکوں۔
برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ میں ردوبدل ایک آزاد اور تکنیکی بنیادوں پر مبنی طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے، جس کی نگرانی برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی کرتی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ کئی سالوں کی قریبی مشاورت کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 2021 کے فیصلے کے بعد سے درکار حفاظتی اصلاحات کی جا چکی ہیں، اور پاکستان کو اب لسٹ سے خارج کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد اور پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہری مقیم ہیں، اس فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا اور خاندانی روابط کو تقویت ملے گی۔
برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔

موضوعات : #airsafety#biriths#london#pia
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA launches direct flight to London after 6 years
تازہ ترین

6سال بعد پی آئی اے کی لندن کیلئے براہ راست پرواز روانہ

29 مارچ , 2026
Britain must apologize for its role in the creation of Israel
اہم ترین

برطانیہ اسرائیل کے قیام میں کردار پر معافی مانگے

11 مارچ , 2026
عمران خان اور غلام سرور نے مل کر قومی ایئر لائنز کو قبرستان بنا دیا تھا: خواجہ آصف
اہم ترین 2

عمران خان اور غلام سرور نے مل کر قومی ایئر لائنز کو قبرستان بنا دیا تھا: خواجہ آصف

16 جولائی , 2025
اگلی خبر
وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، بڑے فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، بڑے فیصلے متوقع

یہ بھی پڑھیں

Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔