لاہور(پاک ترک نیوز)
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کی تیاری کیلئے کل سری لنکا سے ٹکرائے گا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہین اور آئی لینڈرز کی ٹیمیں دمبولا کے سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی ۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 6بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 09جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11جنوری کو کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈ کپ سے قبل تیاری کرنے کا اچھا موقع ہے ۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7فروری سے ہونے جا رہاہے ۔
اب تک پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 24ٹی ٹونٹی میچزمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے ۔پاکستان نے 14جبکہ سری لنکا نے 10میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے ۔
واضح رہے کہ شاہینوں نے سری لنکا آخری بار نومبر 2025میں ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا ۔












