اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ڈپازٹ کی تمام رقم واپس کردی۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کوگزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کی گئی ، گزشتہ ہفتے امارات کو 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔اس طرح یو اے ای کو تین اعشاریہ چار پانچ ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کر دیئے گئے۔












