اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت کی سازش بے نقاب ہو گئی۔پاکستان کی عالمی اہمیت سے خائف بھارت دنیا کے امن کا دشمن بن گیا۔
افغانستان کے ساتھ مل کر بھارت نے اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن حملہ کیا۔مشرقِ وسطیٰ میں امن کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا گیا۔
*خفیہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم اور اسٹریٹجک پروپیگنڈا آپریشن لانچ کیا گیا۔جعلی ایرانی شناختوں کے ذریعے پاکستان میں نفرت پھیلانے کا بیانیہ گھڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز INN Iran News اور Iran TV جیسے گھوسٹ ایکس اکاؤنٹس سے کیا گیا ۔پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل ترسیل کا جھوٹا الزام لگا کر نفرت انگیز پراپیگنڈے کو بنیاد فراہم کی گئی۔
ایرانی شناخت رکھنے والے درجنوں اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ کیئے جا رہے۔بیانیہ تشکیل دینے والے اکاؤنٹس بھارت جب کہ پراپیگنڈے کے پھیلاؤ والے اکاؤنٹس افغانستان سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا۔افغان نیٹ ورک کو بطور proliferators استعمال کرنے کا ثبوت بھی سامنے آگیا۔بھارتی ڈس انفارمیشن حملے کا مقصد امن کوششوں کے کلیدی کردار پاکستان کو متنازعہ بنانا تھا۔
اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے،بیانیہ سازی، کنٹرول اور اسٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔سازش میں Times of Iran News مرکزی پروپیگنڈا ہب قرار،بھارت سے آپریٹ ہونے والا پلیٹ فارم عالمی سطح پر جھوٹ پھیلاتا رہا۔ماہرین کی تحقیقات میںInitiator ،Proliferator ، Amplifier ماڈل کے تحت مکمل انفارمیشن وار بے نقاب ہو گئی۔
مربوط و مرحلہ وار حکمت عملی سے جھوٹ کو سچ کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی۔پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ دکھانے کا بیانیہ بنایا جا رہا۔
عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابقڈس انفارمیشن حملہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے ممکنہ پھیلاؤ کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے،بھارتی سازش بے نقاب کر کے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا۔
ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں،پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا،












