اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان پر قرضوں کا تاریخی بوجھ ،واجبات 97ہزار ارب سے بڑھ گئے

5 مہینے پہلے
A A
Pakistan faces historic debt burden, liabilities exceed 97 trillion
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مجموعی قرضے اور واجبات 97 ہزار 307 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ پہلی بار پاکستان کے قرضے 97 ہزار ارب روپے کی حد عبور کر گئے ، بڑھتے قرضے نہ صرف معیشت بلکہ حکومت کے لیے بھی ایک بڑا مالیاتی چیلنج بن گئے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں اور واجبات کا حجم 97 ہزار 307 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ صرف ایک سال کے دوران قرضوں میں 7 ہزار 533 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔ گزشتہ سال مارچ 2025 تک قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 89 ہزار 774 ارب روپے تھا۔


اعداد و شمار کے مطابق مقامی قرضہ بڑھ کر 57 ہزار 566 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔۔۔ گزشتہ برس یہی مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے تھا۔۔۔ یعنی ایک سال کے دوران اندرونی قرضوں میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان کا بیرونی قرضہ بھی 35 ہزار ارب روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔۔۔ ماہرین معاشیات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی، بلند شرح سود، مالی خسارہ اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرض لینے کا سلسلہ اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں میں مسلسل اضافہ حکومت پر مالی دباؤ بڑھا رہا ہے۔۔۔ ملک کی آمدن کا بڑا حصہ قرضوں پر سود اور اصل رقم کی ادائیگی میں خرچ ہو رہا ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے شعبوں کے لیے وسائل محدود ہوتے جا رہے ہیں ۔


ماہرین کے مطابق اگر معاشی اصلاحات، برآمدات میں اضافہ اور ٹیکس نظام بہتر نہ بنایا گیا تو آئندہ برسوں میں قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب صرف قرض لینے کے بجائے پیداواری معیشت، صنعتی ترقی اور برآمدات پر توجہ دینا ہوگی تاکہ قرضوں کے دائرے سے نکل کر پائیدار معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

موضوعات : #ecoomyloan
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Kuwait's decision to borrow from its fund holding over a trillion dollars in assets.
تازہ ترین

کویت کا ایک کھرب ڈالر سے زائد اثاثوں والے فنڈ سے قرض لینے کا فیصلہ

3 ستمبر , 2026
Saudi Arabia provides major relief to Pakistan, defers repayment of $5 billion loan for three years
تازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر

30 جولائی , 2026
The World Bank has approved a loan of $375.9 million for Pakistan.
تازہ ترین

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

10 جولائی , 2026
The federal government's debt has reached Rs 8.2 trillion.
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا قرض 82 کھرب روپے تک پہنچ گیا

8 جولائی , 2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو کے رعایتی قرض کا معاہدہ
پاکستان

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو کے رعایتی قرض کا معاہدہ

29 جون , 2026
اگلی خبر
Trump and Xi Jinping share historic handshake at the Great Hall of the People

ٹرمپ اور شی جن کے درمیان گریٹ ہال آف دی پیپلز میں تاریخی مصافحہ

یہ بھی پڑھیں

NA-168 by-election Scheduled polling time ends, vote counting begins.

این اے 168 ضمنی انتخاب: پولنگ کا مقررہ وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

27 ستمبر , 2026
Asian Games 11 athletes, including Arshad Nadeem, to compete in the javelin throw final tomorrow.

ایشین گیمز : ارشدندیم سمیت 11کھلاڑی کل جیولین تھرو فائنل میں مد مقابل

27 ستمبر , 2026
Iran warns 'Surprises' are ready for the enemy, and any attacks will be met with a response using new military technology.

دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار ہیں، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا، ایران کی وارننگ

27 ستمبر , 2026
AI error US and China face off.

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

27 ستمبر , 2026
Is it 'Bili Bili's' turn after YouTube Create an account from Pakistan without a VPN.

یوٹیوب کے بعد بلی بلی کی باری؟ پاکستان سے بغیر وی پی این اکاؤنٹ بنائیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔