پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی

1 سال پہلے
A A
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Share on Facebookwhatsapp

ٹرینیڈاڈ(پاک ترک نیوز ) پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوورز میں پورا کر لیا۔
اس سے قبل ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کے خلاف میزبان ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 4 رنز کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ آؤٹ ہو گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد ایون لوئس اور کارٹے کے درمیان 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان لوئس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، ردرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے، یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 3، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ ہو سکا، اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ شفیق 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بابر بھی 47 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
کپتان محمد رضوان نے ففٹی سکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے، 5 وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی، حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، سیلز، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی۔
حسن نواز شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، 5 وکٹوں سے جیت کے بعد پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

موضوعات : odipakisatnpakistanwestindies
ShareSend

متعلقہ خبریں

Development of a new long-range combat drone in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری

4 ستمبر , 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی
اہم ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

31 اگست , 2026
ترکیہ ،پاکستان ،سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع
اہم ترین

ترکیہ ،پاکستان ،سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع

31 اگست , 2026
Pakistan close to meeting 6 out of 7 IMF targets; key review expected in September.
تازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف کے 7 میں سے 6 اہداف پورے کرنے کے قریب، ستمبر میں اہم جائزہ متوقع

31 اگست , 2026
Pakistan's mineral reserves are a game changer, security and political instability are major obstacles
تازہ ترین

پاکستان کے معدنی ذخائر گیم چینجر،سکیورٹی اور سیاسی عدم استحکام بڑی رکاوٹ قرار

31 اگست , 2026
پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
پاکستان

پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

30 اگست , 2026
اگلی خبر
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔