ہفتہ , 5 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان ،ایران کا انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan and Iran decide to enhance cooperation in counter-terrorism and anti-narcotics sectors.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی وزارت داخلہ آمد ہوئی ہے جہاں پاکستانی ہم منصب محسن نقوی نے پرتپاک خیرمقدم کیا ،فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی ۔

ایرانی وفد کے اراکین کا وزیر داخلہ محسن نقوی جبکہ پاکستانی وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان کا ایرانی وزیر داخلہ سے تعارف کرایا گیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی ،دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے۔ دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ، علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

پاکستان اور ایران کے درمیان انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، افغان سرحد سے منشیات اور دہشتگردی روکنے کے لیے مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دوطرفہ اشتراک کار بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے امن کیلئے غیر معمولی کام کیا۔امید ہےاب بھی اچھی خبر جلد سامنے آئے گی اور امن قائم ہو گا\ایرانی وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل تھے ۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس،چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ بھی موجود تھے۔

موضوعات : #pakistaniranmohsinnaqvi
ShareSend

متعلقہ خبریں

System reset does not mean dismantling the system; it means correcting what is wrong, says Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

سسٹم ری سیٹ کا مطلب نظام توڑنا نہیں، غلط چیز کو درست کرنا ہے، محسن نقوی

5 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi will watch the Women's Asia Cup final and present the trophy to the winning team.
تازہ ترین

محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے ،فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے

5 ستمبر , 2026
Trump's threat to attack Iran's Fordow facility
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

5 ستمبر , 2026
Why are Larak and Kharg Islands so important for Iran
تازہ ترین

لارک اور خارگ جزیرے ایران کیلئے اتنے اہم کیوں؟

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
US-Iran tensions, crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
US needs more funds for war with Iran

ایران سے جنگ کیلئے امریکہ کو مزید فنڈز درکار

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔