پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک فضائیہ دشمن پر برتری قائم رکھنے کے لئے تیار

4 مہینے پہلے
A A
PAF ready to keep an edge on its foe
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاک فضائیہ نے اپنی جنگی صلاحیتوں میں انقلاب لاتے ہو ئے بھارتی فضائیہ پر اپنی برتری قائم رکھنے کے لئےاپنے لڑاکا اور بمبار طیاروں کے موجودہ بیڑے کی جدید کاری سمیت چین سے مزید جے 10سی اور پانچویں نسل کے جے۔35طیاروں کی خریداری کی تصدیق کر دی ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر وائس مارشل طارق غازی نے تصدیق کی ہے کہ جے- 35 کے حصول کے لیے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طارق غازی نے معاہدے کا دائرہ کار واضح کیے بغیر جے۔35کی خریداری کے علاوہ ساڑھے چار پلس نسل کے جے- 10 سی لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافے اور جے ایف – 17 لڑاکا طیاروں کو پانچویں نسل کے قریب بلاک ۔4 میں اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔
چین کے سرکاری چینل سی سی ٹی وی کی جانب سے پانچویں نسل کے جے۔35لڑاکا جہازکے پہلےمکمل طور پر آپریشنل ایکسپورٹ ورژن کے منظر عام پر آنے کی خبر نشر ہونے کے بعد سے چینی میڈیا پرایسی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں کہ چین اور پاکستان میں جے۔35کی خریداری کا معاہدہ ہوچکا ہے، پاکستان جے۔ 10سی کی طرح چین سے پانچویں نسل کے جے.35 لڑاکا طیارے خریدنے والا پہلا ملک ہوگا۔ اور یہ بھی کہ پاکستان کو رواں سال کے اختتام سے پہلے جے- 35 کی ابتدائی کھیپ مل سکتی ہے۔
چینی میڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی یہ رپورٹس شائع ہو رہی ہیں کہ چین اور پاکستان کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے ۔ چین پاکستان کی تینوں مسلح افواج کو جدید ہتھیاروں اور ملٹی ڈومین وار فئیر کے لئے تیاری میں بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس ضمن میں بہت سے منصوبوں کو مکمل طور پر مخفی رکھا جا رہا ہے۔

البتہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے چین ۔ ترکیہ اور امریکہ سے ہتھیاروں سمیت دیگر آلات کی خریداری کے معاہدے سب کے سامنے ہیں۔
مختلف اندازوں کے مطابق اس وقت پاک فضائیہ کے بیڑے میں 76 سے 80 تک ایف۔16لڑاکا طیارے موجود ہیں۔یہ طیارے جدید ترین میزائل اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس ہیں۔ان طیاروں کیجدید کاری کے لیے امریکی حکومت کے تعاون سے پاکستان نے یہ طیارے بنانے والے ادارے لاک ہیڈ مارٹن سےنیا معاہدہ کیا ہے۔چنانچہ حالیہ اپ گریڈ کے بعد یہ طیارے 2040 تک فعال رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح چین کے تعاون سے جے ایف۔17تھنڈرطیاروں کو جدید ترین 4پلس ٹوسطح تک لے جانے کے لئے منصوبے پر بھی ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں عمل درآمد جاری ہے ۔اور توقع کی جارہی ہے کہ جدید کاری کے بعد پہلا جہاز2028پہلی اڑان بھرے گا۔

موضوعات : #pafairforcejet
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
The Pentagon has revoked the security clearance of the former US Air Force Secretary.
تازہ ترین

پینٹاگون نے سابق امریکی ایئر فورس سیکریٹری کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی

9 اگست , 2026
Contact lost with Qatar Airways aircraft; Royal Air Force fighter jets intercepted and escorted it to Manchester.
تازہ ترین

قطر ایئرویز کے طیارے کا رابطہ منقطع، رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے گھیر ے میں لے کر مانچسٹر پہنچایا

26 جولائی , 2026
India reveals identities of 6 soldiers killed in Operation Sindoor
اہم ترین 3

بھارت نے آپریشن سندور میں ہلاک اپنے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی

27 جون , 2026
Pakistan Air Force training plane crashes in Mardan, 2 pilots martyred
تازہ ترین

مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2پائلٹ شہید

15 جون , 2026
Another Indian Air Force fighter jet crashes
تازہ ترین

بھارتی ایئرفورس کا ایک اورجنگی طیارہ حادثے کاشکار

13 جون , 2026
اگلی خبر
India is promoting terrorism, Atta Tarar

بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،عطا تارڑ

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔