اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ ،60سالہ تاریخ میں نئے باب کا آغاز

7 مہینے پہلے
A A
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ ،60سالہ تاریخ میں نئے باب کا آغاز
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والا تزویراتی دفاعی معاہدہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کی 60سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے
سعودی عرب پاکستان دفاعی تعاون کی تشکیل 1960 کی دہائی میں شاہ فیصل اور صدر ایوب خان کی قیادت میں ہوئی۔تب پاکستان نے سعودی شاہی فضائیہ کو تربیت اور مشاورتی مدد فراہم کرنےسےدفاعی تعلق کی پہلی باضابطہ بنیاد رکھی جو بتدریج وسیع ہوتا گیا۔ 1967 میں پہلا باضابطہ دفاعی تعاون معاہدہ اسلام آباد میں وزیر دفاع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کے دستخط سے ہوا، جس نے سعودی عرب کے دفاع میں پاکستان کے تسلسل کے ساتھ کردار کا آغاز کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=gLkemmtEsRg&t=13s
پھر 1970 کی دہائی میں اس معاہدے کو فوجی اہلکاروں اور مہارت کے بڑے پیمانے پر تبادلوں میں ڈھالا گیا۔ اور ہزاروں سعودی کیڈٹس نے پاکستانی افواج کے تربیتی اداروں میں تربیت حاصل کی۔ 1970 کی دہائی کے اوائل تک یہ تعاون صرف تربیت تک محدود نہیں رہا۔ پاکستانی فوج نے یمن کی سرحد کے ساتھ سعودی دفاعی قلعہ بندیاں کیں۔جاس نے ایک ایسے سعودی عسکری ڈھانچے کی بنیاد رکھی جو پاکستانی تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت پر گہرے طور پر انحصار کرتا تھا۔
1980 کی دہائی میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کے حجم اور دائرہ کار میں بڑی توسیع آئی۔ خطے کی بے چینی، خصوصاً سوویت یونین کی افغانستان پر چڑھائی اور ایران عراق جنگ نے ریاض اور اسلام آباد کو 1982 کے معاہدے کے ذریعے اپنے فوجی تعاون کو منظم شکل دینے پر آمادہ کیا۔
اس معاہدےنے سعودی پاکستانی آرمڈ فورسز آرگنائزیشنکو وجود بخشا اور سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کا موقع فراہم کیا۔ اپنے عروج پر 20 ہزار سے زائد پاکستانی فوج تبوک اور مشرقی صوبے جیسے حساس علاقوں میں تعینات رہی۔ جہاں وہ تربیتی اور آپریشنل دونوں کردار ادا کرتی رہی اور ساتھ ہی سعودی عرب کو کسی بھی خطرے کے خلاف یقین دہانی حاصل رہی۔
یہ دفاعی تعاون خلیجی جنگ1990-91تک مستحکم رہا۔ جب پاکستان نے ریاض کی درخواست پر 11 ہزار سے زائد فوجی سعودی عرب بھیجے۔ جنہیں 1982 کے پروٹوکول کے مطابق دفاعی پوزیشنوں پر تعینات کیا گیا تاکہ سرحدوں اور مقدس مقامات کی حفاظت کی جا سکے۔
1990 اور 2000 کی دہائیوں میں تعاون کا مرکز انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس تبادلے کی طرف منتقل ہو گیا۔ خاص طور پر القاعدہ کے خلاف جنگ اور افغانستان میں عدم استحکام سے نمٹنے میں۔ 11 خصوصاً نائن الیون کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ سکیورٹی خدشات نےعسکری اور انٹیلی جنس تعاون جاری رکھنے کی ضرورت کو مزید مستحکم کیا۔
گذشتہ دہائی میں سعودی پاکستان دفاعی تعلقات میں مزید تنوع آیا تاکہ انہیں خطے اور دنیا کی نئی حقیقتوں کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 2017 میں سعودی قیادت میں قائم اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کی کمان سنبھالی جس سے اجتماعی سکیورٹی میں پاکستان کی قیادت پر ریاض کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس کے بعد سے مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں، جن کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی میں بڑھتا ہوا تعاون بھی شامل ہے۔
یہ تاریخی تسلسل واضح کرتا ہے کہ نیا معاہدہ اچانک نہیں ہوا بلکہ دہائیوں پر محیط بتدریج، پختہ تعاون کا حاصل ہے جو باہمی اعتماد اور مشترکہ سکیورٹی ضروریات پر مبنی ہے۔

موضوعات : crownprincedefencedealmuhammadbinsalmanpaksitanprimemnistersaudiarbia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Third consultative meeting of foreign ministers of Pakistan, Turkey, Saudi Arabia and Egypt
تازہ ترین

پاکستان ،ترکیہ ،سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا تیسرا مشاورتی اجلاس

18 اپریل , 2026
Hajj operation under government scheme begins tomorrow
تازہ ترین

سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کل سے شروع

17 اپریل , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Saudi Crown Prince
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

16 اپریل , 2026
Establishing peace in the Middle East, Prime Minister to pay important visit to Saudi Arabia tomorrow
اہم ترین 3

مشرق وسطی میں قیام امن ،وزیراعظم کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

14 اپریل , 2026
Pakistan's efforts for peace accelerate, PM likely to visit Saudi Arabia tomorrow
تازہ ترین

پاکستان کی امن کیلئے کوششوں میں تیزی ،وزیراعظم کے کل سعودی عرب جانے کا امکان

14 اپریل , 2026
The inside story of Pakistan's historic diplomatic success in the US-Iran ceasefire
تازہ ترین

امریکہ ایران جنگ بندی،پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی کی اندرونی کہانی

8 اپریل , 2026
اگلی خبر
ویمنز ورلڈ کپ ، سائوتھ افریقہ بیٹنگ لائن انگلینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار

ویمنز ورلڈ کپ ، سائوتھ افریقہ بیٹنگ لائن انگلینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔