انطالیہ ( پاک ترک نیوز) پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے انطالیہ میں #AntalyaDiplomacyForum کے موقع پر اپنا تیسرا مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
تفصیلات کےم طابق انتطالیہ ڈپلومیسی فورم کی سائیڈ لائن پر چار ملکی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چاروں رہنماؤں کا باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔












