منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہی امن کے قیام کیلئےسب سے بڑا خطرہ

10 مہینے پہلے
A A
غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہی امن کے قیام کیلئےسب سے بڑا خطرہ
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکہ نےغزہ میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کم از کم دو سال کا مینڈیٹ مانگ لیا ہے۔ جبکہ اسلامی ملکوں کی تنظیم نے غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی پہلی اہم پیش رفت میں او آائی سی کے وزرائے خارجہ کے ترکیہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں اسلامی دنیا نے غزہ میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیلی فوج کے علاقے سے مکمل انخلا کا متفقہ مطالبہ کر دیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب اور پاکستان سمیت مسلم ملکوں کی بڑی تعداد نے مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لئے دو ریاستی حل کی تجویز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


دوسری جانب غزہ میںجنگ کے طویل مدتی خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پر عملدرآمد کے لئے امریکہ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدر ٹرمپ کی سربراہی میں بنائے جانے والے ادارے بورڈ آف پیس کے ماتحت بین الاقوامی فورس کے ابتدائی طور پر دو سال کے لئے قیام کی قراردجمع کروادی ہے۔جس کے مطابق اس فورس کا مینڈیٹ 31 دسمبر 2027 کو ختم ہو جائے گا۔ تاہم اس تاریخ میں سلامتی کونسل کی منظور ی سے توسیع کی جاسکے گی۔
قرارداد کے مسودے کے مطابق یہ فورس غزہ کو غیر فوجی بنانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل اور مصر کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ جس کے مینڈیٹ میں مسلح گروپوں کے ہتھیاروں کی "مستقل تخفیف” ۔ فلسطینی پولیس اہلکاروں کی تربیت اور مدد۔ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو محفوظ بنانا شامل ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مجوزہ بین الاقوامی فورس کے مینڈیٹ میں شامل سب سے اہم نکتہ غزہ کو غیر عسکری بنانا ہے ۔مگر یہ کیسے ممکن ہوگا؟۔ کیونکہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد حماس کی نظریاتی اساس ہے۔ اور یہ تنظیم ہمیشہ سے ہتھیاروں کو ترک کرنے کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھتی رہی ہے۔اسی طرح بہت سے ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کو غزہ میں فوج بھیجنے پر غور کرنےکے لئےضروری سمجھتے ہیں۔ مگر تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس مسودے کو سلامتی کونسل میں منظوری کے لیے کافی حمایت حاصل ہوگی۔قرار داد کی منظوری کے لئے 15 میں سے کم از کم نو ارکان کو اس کے حق میں ووٹ دینے کی ضرورت ہوگی ۔جبکہ پانچوں مستقل ارکان کو ویٹو سے پرہیز کرنا ہوگا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجیوں کی تعیناتی غزہ میں جنگ بندی کو مزید تقویت دے سکتی ہے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان نئے سرے سے تصادم کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اسرائیل پہلے ہی جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا اور اسکی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور زمینی فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔تو ایسے میں علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہی امن کے قیام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

موضوعات : forcesgazanatooicpakistanpeacesaudiarabiaturkeyununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان ، افغان طالبان میں مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا

پاکستان ، افغان طالبان میں مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔