ہفتہ , 14 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریاست کو بچانے اور بہتر انداز میں چلانے کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں،مصطفیٰ کمال

2 گھنٹے پہلے
A A
New provinces are indispensable for saving the state and running it more effectively, says Mustafa Kamal.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ریاست کی ضرورت قرار دے دیا۔ کہتے ہیں صوبے بنانا غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں، ریاست کو بچانے اور بہتر انداز میں چلانے کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں۔ ایران میں 17 جبکہ بھارت میں 38 صوبے ہیں، پاکستان کے چار صوبوں کو 8 ہزار 884 ارب روپے ملے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا ریونیو انجن ہے، یہ شہر آج بھی پورے ملک کو کما کر دیتا ہے اور پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت نے سندھ میں الائیڈ ہیلتھ کونسل کے ریجنل آفس کا افتتاح بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سندھ کے طلبہ، تعلیمی اداروں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو اپنے کاموں کے لیے اسلام آباد کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، تمام امور کراچی میں ہی انجام پائیں گے۔مصطفیٰ کمال کے مطابق ون ونڈو سہولت شروع کر دی گئی ہے، جہاں تمام معلومات اور شکایات کا حل ایک ہی جگہ دستیاب ہوگا۔ اس اقدام سے ہزاروں اداروں اور لاکھوں پروفیشنلز کی دیرینہ مشکلات ختم ہوں گی۔وفاقی وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 9 لاکھ نرسوں کی کمی ہے جبکہ دنیا پاکستان سے 25 لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نرسنگ کونسل میں مافیا موجود تھا اور لوگوں نے اسے کاروبار بنا رکھا تھا، نرسنگ کالجوں کے قانون میں تبدیلی اور نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، چار خوارج ہلاک

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کونسل اور ریگولیٹری نظام مضبوط ہوگا تو پیسے لے کر کسی کو سیٹ نہیں مل سکے گی۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعلیم اور مہارت میں کمی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، اس لیے تعلیمی اداروں کی منظوری اور نگرانی کا نظام بھی مؤثر بنانا ضروری ہے۔

موضوعات : mustafakamalprovince
ShareSend

متعلقہ خبریں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اہم ترین 3

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
Parliament will decide on the creation of new provinces, says Rana Sanaullah.
تازہ ترین

نئے صوبے بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء اللہ

12 ستمبر , 2026
Ahsan Iqbal's proposal to create 12 to 15 new provinces in the country.
پاکستان

احسن اقبال کی ملک میں 12 سے 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز

5 ستمبر , 2026
Dialogue among political parties on the issue of new provinces is essential Hamza Shahbaz.
تازہ ترین

نئے صوبوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ لازمی ہے، حمزہ شہباز

5 ستمبر , 2026
استعفیٰ دوں گا یا نہیں  ،رپورٹ کا انتظار کر لیں ،مصطفیٰ کمال
اہم ترین 3

استعفیٰ دوں گا یا نہیں ،رپورٹ کا انتظار کر لیں ،مصطفیٰ کمال

29 اگست , 2026
جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور
پاکستان

جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور

16 جولائی , 2026
اگلی خبر
30th ECO Council of Ministers Meeting Northern Cyprus Foreign Minister arrives in Islamabad

30ویں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس، شمالی قبرص کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

Trump and New York mayor agree to maintain food aid

ٹرمپ اور نیویارک کے میئر میں غذائی امداد کی سہولت برقرار رکھنے اتفاق

14 نومبر , 2026
An electric vehicle that charges in 5 minutes has arrived.

5منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑی آ گئی

14 نومبر , 2026
Rs 23.85 billion approved for the development of 475 villages in Punjab; each village will receive Rs 50 million.

پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گے

14 نومبر , 2026
Security forces' operations in North Waziristan 16 Kharijites killed, 2 soldiers martyred.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک،2 جوان شہید

14 نومبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa was ruthlessly looted over 13 years Faisal Karim Kundi

13 سال میں خیبر پختونخوا کو بے دردی سے لوٹا گیا: فیصل کریم کنڈی

14 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔