یروشلم (پاک ترک نیوز )اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے 28 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔ آئزنکوٹ نے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے سیاسی رابطے تیز کر دیے ہیں۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد گادی آئزنکوٹ اتحادی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہیں حکومت سازی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری
انتخابی نتائج کے مطابق آئزنکوٹ کے چار جماعتی اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں، جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں ملیں۔ اس کے باوجود آئزنکوٹ کو بعض ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، لیکن ان کی حمایت کرنے والی جماعتیں تاحال اتحادی حکومت بنانے پر آمادہ نہیں ہوئیں۔
اسرائیلی انتخابات میں عرب قیادت والی جماعتوں نے بھی ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں، جس سے حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔












