اتوار , 26 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں نئے فیچرز متعارف، بلوچستان کے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل گاڑی رجسٹریشن سروس شروع

59 منٹس پہلے
A A
New features introduced in NADRA's Pak-ID app; digital vehicle registration service launched for citizens of Balochistan.
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا ورژن 5.6.8 جاری کر دیا ہے، جس میں بلوچستان کے شہریوں کے لیے گاڑیوں سے متعلق نئی ڈیجیٹل سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

نادرا کے مطابق حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے تیار کیے گئے اس اپڈیٹ کے تحت اب بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان اپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن کارڈ براہِ راست پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ، بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بایومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری کسی دفتر جائے بغیر گھر بیٹھے اپنی شناخت کی تصدیق مکمل کر سکیں گے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ان نئی سہولیات سے بلوچستان کے شہریوں کو سرکاری خدمات تک آسان اور تیز رسائی حاصل ہوگی، جبکہ ڈیجیٹل عوامی خدمات کے دائرہ کار میں بھی مزید توسیع ہوگی۔

چند روز قبل نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ کا ورژن 5.6.6 بھی جاری کیا تھا، جس میں ویو کارڈ نامی نیا فیچر شامل کیا گیا۔ اس فیچر کی مدد سے درخواست گزار قومی شناختی کارڈ کی درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے متوقع کارڈ کا پیشگی جائزہ لے سکتے ہیں، تمام معلومات کی تصدیق کر سکتے ہیں اور کسی بھی غلطی کو بروقت درست کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کیخلاف خوفناک منصوبہ ،برقی جنگی طیاروں کی تعیناتی

اسی ورژن میں خیبر پختونخوا کے لیے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت بھی پاک آئی ڈی ایپ میں شامل کی گئی تھی۔ یہ سروس ابتدائی طور پر پشاور کی تمام ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں شروع کی گئی ہے، جسے مرحلہ وار پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

موضوعات : #nadrabalochsitanidregistration
ShareSend

متعلقہ خبریں

NADRA steps up crackdown on fake and suspicious identity documents
تازہ ترین

نادرا کا جعلی و مشکوک شناختی دستاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

20 جون , 2026
Identity card is a basic necessity of life, no court can block it Supreme Court
اہم ترین 2

شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ

21 فروری , 2026
کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل
تازہ ترین

کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل

30 ستمبر , 2025
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں اضافہ
پاکستان

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں اضافہ

21 اگست , 2025
پنجاب میں امریکی طرز کی گاڑیوں کے رجسٹریشن سسٹم کو اپنانے کا امکان
تازہ ترین

پنجاب میں امریکی طرز کی گاڑیوں کے رجسٹریشن سسٹم کو اپنانے کا امکان

5 اگست , 2025
اگلی خبر
Cadbury chocolate bar recalled in Canada.

کینیڈا میں کیڈبری چاکلیٹ بار واپس منگوا لیا گیا

یہ بھی پڑھیں

Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 جولائی , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 جولائی , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 جولائی , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 جولائی , 2026
Cadbury chocolate bar recalled in Canada.

کینیڈا میں کیڈبری چاکلیٹ بار واپس منگوا لیا گیا

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English