اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی تبدیلی کی آن لائن سہولت متعارف کرا دی۔نادرا کے مطابق شہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ سہولت بالخصوص ایسے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جن کا اصل شناختی کارڈ گم، خراب یا زائد المیعاد ہوچکا ہو۔درخواست دینے کے لیے شہری پاک آئی ڈی ایپ کھول کر مرکزی صفحے پر موجود شناختی دستاویزات کے اختیار کا انتخاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 22 سال پرانا ایک روزہ ریکارڈ توڑ دیا
اس کے بعد شناختی کارڈ منتخب کرکے درخواست گزار کا انتخاب کرنا ہوگا اور اگلے مرحلے میں دوبارہ اجرا کے اختیار پر کلک کرنا ہوگا۔نادرا کے مطابق درخواست گزار ایپ میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے باقی مراحل مکمل کرسکتے ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت کا مقصد شناختی کارڈ کی تبدیلی کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے، بالخصوص ان شہریوں کے لیے جو ملازمت یا دیگر مصروفیات کے باعث نادرا دفاتر نہیں جا سکتے۔











