منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قومی اسمبلی میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل اور ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل منظور

2 مہینے پہلے
A A
قومی اسمبلی میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل اور ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل منظور
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )قومی اسمبلی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔

مجوزہ ترمیم کے تحت نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو شامل کیا جائے گا۔اتھارٹی کی تشکیل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ہٹا دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا ۔

ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل کے مسودے میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج سے متعلق متعدد نئی قانونی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

مسودے میں آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر سروس چیفس سے متعلق امور کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

بل کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز مسلح افواج کی تشکیل، تنظیم، جنگی تیاری اور بہتر مشترکہ آپریشنل صلاحیت یقینی بنانے کے لیے ضروری احکامات جاری کر سکیں گے۔ انہیں تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطہ کاری اور مشترکہ آپریشنل معاملات کی نگرانی کا کردار بھی دیا جائے گا۔

مسودے میں ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو مسلح افواج کا مرکزی ہیڈکوارٹر ہوگا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اس کے سربراہ ہوں گے اور مسلح افواج سے متعلق اہم امور پر وزیراعظم کو مشورہ دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کو عملی معاملات میں اہم انتظامی اختیارات دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وہ ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کے امور کی نگرانی کریں گے اور قومی سلامتی، علاقائی سلامتی اور قومی مفادات سے متعلق معاملات میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بل کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کو مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سے متعلق بعض اختیارات دینے کی تجویز ہے، تاہم بعض معاملات میں وزیراعظم کی منظوری ضروری ہوگی۔

مسودے کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کو مسلح افواج کے درمیان مشترکہ امور، رابطہ کاری اور مشترکہ کارروائیوں سے متعلق ضروری اقدامات کا اختیار حاصل ہوگا۔

بل میں وفاقی حکومت کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے اختیارات اور کردار سے متعلق قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ضروری ہدایات اور ضوابط جاری کیے جا سکیں گے۔

مسودے میں کسی عملی مشکل کی صورت میں حکومت کو مسئلہ حل کرنے کا اختیار دینے کی تجویز ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر صدر مملکت کے حکم کے ذریعے بھی ایسی مشکل دور کی جا سکے گی۔

بل میں عبوری شق بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے تحت ایکٹ کے نفاذ سے قبل جاری کیے گئے احکامات، اعلانات اور ہدایات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک وہ نئے قانون کی دفعات سے متصادم نہ ہوں۔

مسودے میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان فضائیہ ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 سے متعلق شقیں بھی شامل ہیں۔ موجودہ قوانین کے تحت کیے گئے اقدامات نئے ایکٹ کی دفعات سے تصادم نہ ہونے کی صورت میں بدستور مؤثر رہیں گے۔

یوں مجوزہ پاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026 آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت دفاعی کمانڈ کے ڈھانچے اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ رابطہ کاری کے لیے ایک نیا قانونی فریم ورک فراہم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی ۔ ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو بھی اعتماد میں لیا ،جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت کر دی

موضوعات : billDefence ForcesNational AssemblyNational Command Authority
ShareSend

متعلقہ خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور

5 اکتوبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament
تازہ ترین

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today
تازہ ترین

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل منظور، پیپلزپارٹی کا اختلافی نوٹ
اہم ترین 2

اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل منظور، پیپلزپارٹی کا اختلافی نوٹ

3 ستمبر , 2026
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق
پاکستان

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

25 اگست , 2026
فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات
پاکستان

فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات

20 اگست , 2026
اگلی خبر
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026
Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026
ICC Player of the Month nominations announced; two Indian players included.

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بھارت کے دو کھلاڑی شامل

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔