منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مشرق وسطیٰ پھر جنگ کے دہانے پر،وائٹ ہاؤس میں جنگی مشاورت،ایران بھی تیار

7 گھنٹے پہلے
A A
Middle East on the brink of war again, war consultation in the White House, Iran also ready
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلانے لگی ،واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ ایک بار پھر ایکشن موڈ میں آ گئی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلئے ہنگامی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی ،خفیہ آپریشن کے آپشنز پر غور ہو گیا ۔
امریکا کی قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک میں ں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کی شرکت متوقع ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ اب سفارتکاری سے زیادہ فوجی دباؤ” کی پالیسی کی طرف مائل دکھائی دیتے ہیں اس کا مقصد ایران کو نیوکلیئر پروگرام پر مزید رعایتیں دینے پر مجبور کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو احمقانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ،کہتے ہیں ایران کے نام نہاد نمائندوں کا ردعمل ناقابلِ قبول ہے۔۔۔ جنگ بندی اس وقت لائف سپورٹ پرہے اور کسی بھی لمحے ختم ہوسکتا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہوچکی، تہران ایک مؤقف اختیار کرکے پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں،، سب کچھ مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کے لئے کر رہے ہیں۔ہم نے ایران میں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، ، ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے کریں گے۔


وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سابق صدر باراک اوباما اور جوبائیڈن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،کہتے ہیں اگر اوباما یا بائیڈن ہوتے تو شاید ایرانی تجویز قبول کرلیتے۔۔۔ اوباما کی ایران ڈیل امریکا کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطیوں میں سے ایک تھی۔
ایران نے بھی امریکا کو دو ٹوک اور سخت جواب دے دیا ،ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کہتے ہیں ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری فوج بالکل تیار ہے، ،غلط حکمت عملی اور غلط فیصلے ہمیشہ غلط نتائج کا باعث بنتے ہیں، پوری دنیا نے پہلے ہی اس کا اندازہ لگا لیا ہے، ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے، مخالفین حیران رہ جائیں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہناہے واشنگٹن کے مطالبات غیر معقول ہیں ، ایران صرف اپنے حقوق اور خطے کے امن کا تحفظ چاہتا ہے، جنگ مسلط ہوئی تو کرارا جواب دیا جائے گاایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے،، قطر سمیت دیگر ممالک بھی کشیدگی میں کمی کے لئے فریقین سے رابطے میں ہیں، تہران صرف اپنے حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے،، امریکہ کو فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کیں،ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کھولنا جائز مطالبات ہیں،، ایران کے تمام مطالبات خطے کی سکیورٹی کے لئے ضروری ہیں۔


دفاعی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ دوبارہ بھڑکی تو صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا شدید معاشی بحران، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے اور نئی عالمی تقسیم کا شکار ہوسکتی ہے۔
سوال اب یہ ہے۔۔۔ کیا سفارتکاری آخری سانسیں لے رہی ہے؟۔۔۔ کیا مشرقِ وسطیٰ ایک نئی تباہ کن جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے؟۔۔۔ اور اگر واشنگٹن نے دوبارہ حملہ کیا۔۔۔ تو کیا تہران پورے خطے کو آگ میں دھکیل دے گا؟۔۔۔ دنیا اگلے چند گھنٹوں کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہی ہے۔

موضوعات : #usiranmiddleeasatwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran's befitting reply to America Ready for war
تازہ ترین

جنگ کیلئے تیار ہیں،ایران کا امریکا کو کرارار جواب

12 مئی , 2026
ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 3

ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

11 مئی , 2026
امریکا نے ایران کا جواب مسترد کر دیا
اہم ترین

امریکا نے ایران کا جواب مسترد کر دیا

11 مئی , 2026
ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب کی وارننگ
اہم ترین 2

ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب کی وارننگ

10 مئی , 2026
The world is destroyed by war, global companies are enriched
تازہ ترین

جنگ سے دنیا تباہ ،عالمی کمپنیاں مالا مال

9 مئی , 2026
US-Iran talks likely to resume in Islamabad next week
تازہ ترین

امریکا ،ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

9 مئی , 2026
اگلی خبر
Pak-Australia ODI series, ticket sales to start from May 22

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت 22مئی سے شروع ہو گی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12 مئی , 2026
No secrets are safe on Instagram anymore. Meta's dangerous decision

انسٹا گرام پر اب کوئی راز محفوظ نہیں ۔میٹا کا خطرناک فیصلہ

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔