اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آیئے عہد کریں ،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے ،وزیراعظم

4 مہینے پہلے
A A
Let's pledge to protect the rights of workers, says Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر یوم مزدور نہایت پر عزم انداز میں منا رہا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کے محنت کشں مزدوروں کو ان کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہامزدور، کسان، کاریگر، فیکٹریوں میں کام کرنے والے اور دیگر محنت کش طبقات کی قربانی اور خاموش استقامت ہی کھیتوں سے کارخانوں تک، تعمیراتی مقامات سے ورکشاپس تک، مقامی گلیوں سے لے کر عالمی سطح تک کارہاۓ زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے۔ معاشرے کے یہی بے لوث جفا کش سب سے بڑے اعزاز کے مستحق ہیں۔
ہم بحیثیت قوم، پاکستانی مزدور کی عزم و ہمت ،مشکلات کو سہنے کا حوصلہ اور زندگی کی سختیوں کا وقار کے ساتھ سامنا کرنے کے مثالی جذبہ کے شاہد ہیں، مزدور اور ہنر مند افرادی قوت ہی اندرون و بیرون ملک ہماری قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا سمندر پار ہمارے لاکھوں محنت کش قومی صلاحیت اور ملکی اساس کے سفیر ہیں۔ انکی قابلیت اور محنت سے کمائی گئی ایک ایک پائی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
سمندر پار پاکستانی دنیا بھر میں عزت کے ساتھ روزی کماتے ہیں اورملکی معاشی استحکام میں قیمتی زرمبادلہ کی صورت میں اپنا بیش قدر حصہ ڈالتے ہیں۔ قوم کے مستقبل کے لئے انکی یہ قومی خدمت ہمارے دل پہ نقش ہے۔
بیرون ملک روزگار کے حصول کے لئے جانے والے ہم وطنوں کی ہنر مندی اور پیشہ ورانہ استعداد کو بڑھانے کے لیۓ وفاقی حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی کے تحت ملکی صنعت وحرفت اور تجارت میں ہنر مندی کی مخصوص ضرویات اور جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے بالخصوص بین الاقوامی معیار کی تربیت، زبانوں پر عبور اور سرٹیفیکیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہماری افرادی قوت دنیا میں باعزت طریقے سے اپنا مقام قائم کر سکے۔
آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ، اجتماعی اور انفرادی سطح پر تمام افراد، تاجر حضرات، صنعتکار، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

موضوعات : #shahbazshariflabourdaymay
ShareSend

متعلقہ خبریں

India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026
Abdul Sattar Edhi's social services will always be remembered Prime Minister
تازہ ترین

عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم

8 جولائی , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif has arrived in Türkiye.
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ گئے

4 جولائی , 2026
Iran, US agree on deal, PM to leave for Geneva on Thursday
تازہ ترین

ایران ،امریکا معاہدہ،وزیراعظم جمعرات کو جنیوا روانہ ہونگے

16 جون , 2026
Meetings of National Assembly members with Prime Minister Shehbaz Sharif
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

10 جون , 2026
Deputy Prime Minister to meet President again today for consultation process on budget formulation
اہم ترین

بجٹ سازی کیلئے مشاورتی عمل ،نائب وزیراعظم آج پھر صدر مملکت سے ملاقات کرینگے

9 جون , 2026
اگلی خبر
Working class faces challenges like inflation, unemployment President Zardari

محنت کش طبقے کو مہنگائی ،بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،صدر زرداری

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔