لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے مزید پانچ شہروں میں گرین الیکٹرک بسوں کا آغاز ہو گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افتتاح کر دیا ۔
تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لیہ ،چینیوٹ ،سیالکوٹ،اوکاڑہ ،مری میں گرین الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو گئیں ، عوام کو آرام دہ اور سستی سواری میسر آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیشہ ورانہ مہارت سے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا پنجاب کے تمام شہروں میں عوام کو باعزت سفری سہولت فراہم کی جائے گی، یہ ملک کا سب سے بڑا سرکاری ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے ، ،پانچ سال میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانا میرا ہدف ہے۔












