جمعرات , 23 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home کالم/بلاگز

غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو

9 مہینے پہلے
A A
غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو
Share on Facebookwhatsapp

از:سہیل شہریار

اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات دو اہم ترین نکات پر جمود کے باوجود تا حال جاری ہیں۔جبکہ "فلاڈلفیا راہ داری” سے اسرائیلی انخلا کا معاملہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے دورہ قطر کے مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں سے متعلق امور اور غزہ میں امداد کے داخلے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی حد اب بھی ایک بڑا متنازع نکتہ ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیںکہ امریکی صدر کی طرف سے فلسطینیوں کو کرائی جانے والی یقین دہانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ، حماس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ فی الحال انخلا کے دائرے اور حجم پر بات چیت مؤخر کردے۔

https://www.youtube.com/watch?v=m8aDOdR6eQE&t=38s
حماس نے وضاحت کی ہے کہ اس نے پہلے ہی ایک جامع معاہدے کی تجویز دی تھی۔ جس کے تحت دونوں طرف سے تمام قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں رہا کرنا، جنگ کا مستقل خاتمہ، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ،امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی اور اسرائیل کے دوبارہ جنگ نہ چھیڑنے کی ضمانت شامل تھے۔مگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس پیشکش کو رد کر دیا تھا اور اب بھی مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے گذشتہ شب واشنگٹن میں یرغمالی اسرائیلیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے 60 دنوں کے بعد جنگ مکمل ختم کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ 60 دن کی جنگ بندی کے دوران میں تمام زیر حراست افراد کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔مگر ساتھ ہی اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کر دیاکہ وہ حماس کوغزہ میں رہنے کی اجازت نہیںدیں گے۔ اور اس مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حماس کے ساتھ ایک جامع معاہدہ کرنا ناممکن ہے۔تاہم پہلے آٹھ زیر حراست افراد کی رہائی اور آخری دو کو وِٹکوف منصوبے کے تحت رہا

کرنے کے درمیان ہم جنگ کو ختم کرنے پر کام کریں گے۔
دریں اثنا یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جن میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں بڑااضافہ ، مزید سرحدی گزرگاہیں کھولنا، امدادی سامان کے داخلے کے راستے دوبارہ کھولنا اور ایندھن کی ترسیل کی بحالی شا مل ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق یہ تمام اقدامات آئندہ کچھ دنوں میں نافذ العمل ہوں گے۔ جبکہ امدادی سامان کی ترسیل کی ذمہ داری اقوامِ متحدہ کی ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں سنبھالیں گی۔

تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 88 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے المواصی اور البلح کے علاقوںمیں بے گھر افراد کے کیمپوں ، ایک گاڑی اور تیل کے ڈپوکو نشانہ بنایا۔ اور ساتھ ہی جنوب میں خان یونس میں اپنی کارروائیاں مزید بڑھا دی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 13سو سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 58ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

موضوعات : اسرائیلحماسدوحہمذاکرات
ShareSend

متعلقہ خبریں

غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ
تازہ ترین

غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ

15 جولائی , 2025
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار

13 جولائی , 2025
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید
تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید

11 جولائی , 2025
غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار
تازہ ترین

غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار

10 جولائی , 2025
اگلی خبر
سمندر پار پاکستانیوں کی ایک برس کے دوران ریکارڈ 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر

سمندر پار پاکستانیوں کی ایک برس کے دوران ریکارڈ 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے پہلگام  واقعے پر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

پاکستان نے پہلگام  واقعے پر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

23 اپریل , 2026
ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج

ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج

23 اپریل , 2026
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

23 اپریل , 2026
بھارتی اداکارہ دیویانکا سروہی کی موت کیسے ہوئی؟

بھارتی اداکارہ دیویانکا سروہی کی موت کیسے ہوئی؟

23 اپریل , 2026
راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے

راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے

23 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔