منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں مہلک ترین امریکی ہتھیاروں کا استعمال، فلسطینیوں کے جسم بھاپ میں تبدیل، خوفناک انکشاف

2 مہینے پہلے
A A
غزہ میں مہلک ترین امریکی ہتھیاروں کا استعمال، فلسطینیوں کے جسم بھاپ میں تبدیل، خوفناک انکشاف
Share on Facebookwhatsapp

غزہ : (پاک تر ک نیوز)غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے متعلق ایک ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں امریکی ساختہ انتہائی مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
قطری میڈیا کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں ایسے تھرمل اور تھرموبارک بم استعمال کیے گئے جن کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہزاروں فلسطینیوں کے جسمانی آثار تک باقی نہیں رہے۔
تحقیقات کے مطابق، غزہ میں کم از کم 2 ہزار 800 سے زائد افراد ایسے ہیں جو حملوں کے بعد مکمل طور پر لاپتہ ہو گئے۔
جائے وقوعہ سے صرف خون کے نشانات، جلے ہوئے ٹکڑے یا کچھ بھی نہیں ملا، جس کی وجہ سے انہیں شہداء کی فہرست میں بھی شامل کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔


الجزیرہ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان بموں کا درجہ حرارت 3 ہزار 500 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، جو نہ صرف عمارتوں کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیتا ہے بلکہ انسانوں کو بھی مکمل طور پر نیست و نابود کر دیتا ہے۔
ایک دل دہلا دینے والا واقعہ 10 اگست 2024 کو پیش آیا، جب ایک فلسطینی خاتون یاسمین مہانی اپنے لاپتہ بیٹے سعد کی تلاش میں ایک مسجد پہنچیں۔
ان کے مطابق مسجد کے اندر اور اطراف میں صرف خون اور انسانی گوشت کے ٹکڑے موجود تھے، لیکن سعد کا کوئی وجود نہ ملا، نہ دفنانے کے لیے کچھ بچا۔


غزہ کی سول ڈیفنس ٹیموں نے ہر حملے کے بعد ملبے کی چھان بین کی، متاثرہ گھروں میں موجود افراد کی تعداد اور ملنے والی باقیات کا موازنہ کیا، مگر کئی مقامات پر کسی بھی فرد کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔
غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ گھروں میں کتنے لوگ تھے، مگر حملے کے بعد ہمیں کچھ بھی نہیں ملتا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ استعمال ہونے والے ہتھیار معمول کے نہیں تھے۔
ماہرین، انسانی حقوق کے ادارے اور عینی شاہدین ان حملوں کو جنگی جرائم قرار دے رہے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے ان اقدامات کا فوری نوٹس لیا جائے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

موضوعات : gazaisrael
ShareSend

متعلقہ خبریں

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے
اہم ترین 2

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے

10 اپریل , 2026
اسرائیلی وزیراعظم نے چیف آف اسٹاف کو ہٹا دیا
اہم ترین 2

اسرائیلی وزیراعظم نے چیف آف اسٹاف کو ہٹا دیا

6 اپریل , 2026
اسرائیل کے لبنان میں حملے ،4شہری شہید
تازہ ترین

اسرائیل کے لبنان میں حملے ،4شہری شہید

3 اپریل , 2026
ایران کے امریکی تنصیبات اور اسرائیل پر حملے
اہم ترین

ایران کے امریکی تنصیبات اور اسرائیل پر حملے

28 مارچ , 2026
اسرائیل پرایرانی  میزائلوں کی بوچھاڑ
تازہ ترین

اسرائیل پرایرانی  میزائلوں کی بوچھاڑ

9 مارچ , 2026
Cost of Iftar doubles in Gaza during Ramadan due to inflation
تازہ ترین

غزہ میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے باعث افطاری کی لاگت میں دوگنا اضافہ

25 فروری , 2026
اگلی خبر
کینیڈا میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کینیڈا میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔