تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل پر حملوں کی 20ویں لہر کا اعلان کر دیا ۔
پاسداران انقلاب کی طرف سے خیبر شکر میزائل سے تل ابیب پر وار کیا گیا ،اسرائیل کا آئرن ڈوم ناکام ،کئی علاقوں میں آگ لگ گئی ۔
ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا۔ ایران کے امریکی اہداف پر بھی حملے جاری ہیں ،ابو ظہبی میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
کویت میں ایئر بیس اور منامہ میں ڈرونز سے حملے کیے گئے ۔امریکہ کا کویت میں سفارتخانہ بندکر دیا گیا ،عراق میں امریکی کمپنی کے زیر اہتمام آئل فیلڈ بھی ایران کا نشانہ بنی ،بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع ہے ۔
سعودی عرب نے مشرقی علاقے میں کروز میزائل مار گرایا ۔ ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن کو بھی نشانہ بنایا،حملے کے بعد امریکی بحری بیڑا واپس چلا گیا۔












