تہران ( پاک ترک نیوز)
مشرق وسطیٰ میں جنگ نے کئی ملکوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں ،،ایران نے مزید امریکی فوجی اہداف پر حملے کر دیئے ۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت ،بحرین ،یو اے ای میں حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،ایرانی حکام کے مطابق خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر کم از کم 40 سے زائد میزائلوں کے ساتھ حملے کیے گئے۔
امریکی فوجی مواصلاتی اور رادار انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول،ابوظہبی میں ایرانی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ،ملبہ گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے،پاسداران انقلاب کا کہناہے متعدد امریکی اور اسرائیلی ڈرونز گرا دیئے گئے ۔ایران نے خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکر پر حملہ کیا ،جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کا کنٹرول جنگ کے دوران ایران کے پاس ہوگا ۔












